خیبرپختونخوا میں میں نئے انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ ، وفاقی حکومت گدون امازئی انڈسٹریل سٹیٹ کی مراعات بحال کرے اور نئی انڈسٹریز لگانے کے لئے گیس پر پابندی اٹھائے

جمعرات 10 اپریل 2014 22:11

خیبرپختونخوا میں میں نئے انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ ، وفاقی حکومت گدون امازئی انڈسٹریل سٹیٹ کی مراعات بحال کرے اور نئی انڈسٹریز لگانے کے لئے گیس پر پابندی اٹھائے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صنعت شوکت علی یوسفزئی نے صوبے میں نئے انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں انسینٹیوز کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ گدون امازئی انڈسٹریل سٹیٹ کی مراعات بحال کرے اور نئی انڈسٹریز لگانے کے لئے گیس پر پابندی اٹھائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں خیبر پختونخوا چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ محسن عزیز کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت محمد طارق اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر صنعت شوکت علی یوسفزئی نے اس موقع پر محکمہ صنعت کو انقلابی ترقی سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اس صوبے کی تقدیر کو ہمیں خود بدلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کم از کم اپنے اختیارات کو صحیح معنوں میں استعمال کرتے ہوئے صنعتی وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

فنی تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مینجمنٹ بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر صنعت نے کہا کہ طلباء کے لئے عملی تربیت کے مواقع پیداکرنا ناگزیر ہے محض تھیوری کافی نہیں ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کو عملی تربیت دینے کے لئے میٹریل اسٹیمیٹ مہیا کریں تاکہ اسے آئندہ بجٹ میں شامل کیا جاسکے۔وزیر صنعت نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیاکہ صوبے میں انڈسٹریل پلانٹ ،سروس سٹیشنز اور دیگر آلات موجود ہیں مگر انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی وسائل کے مفید استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ بے روزگار عوام کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔وزیر صنعت نے کہا کہ خیبر پختونخوا فرنٹ لائن اور گیس کا پیداواری صوبہ ہونے کی وجہ سے اس بات کا حق دار ہے کہ اسے نئے انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کے لئے نہ صرف مراعات دی جائیں بلکہ گیس کی پابندی بھی اٹھائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان سمیت دیگر بے شمار چیلنجز کے باوجود وہ صوبے میں سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..