- Home
- Business
- Business News
- موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ ، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز کی مشترکہ حکمت عملی، سعودی ..
موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ ، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز کی مشترکہ حکمت عملی، سعودی امداد اور یورو بانڈز کی کامیابی کے مثبت اثرات نمایاں، آئندہ ہفتہ 2ارب ڈالرز اور جون کے آخر تک امریکہ وعالمی بینک سے 245 کروڑ ڈالرز کی آمد متوقع، معیشت میں استحکام اور روپے کے مقابلے میں ڈالرز کی شرح میں مزیدکمی کا امکان
ہفتہ 12 اپریل 2014 02:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی، سعودی امداد اور یورو بانڈز کی کامیابی کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے،پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کو مزید تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جسکے نتیجے میں ڈالر کی تنزلی کی شرح کی 98 روپے کی حد برقرار، جون تک پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید استحکام متوقع ہے کیونکہ آئندہ ہفتہ یورو بانڈز کی کامیابی سے 2ارب ڈالرز اور جون کے آخر تک امریکہ اور عالمی بینک سے 245 کروڑ ڈالرز کی ملک آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت، وفاقی وزیرخزانہ سینٹر اسحاق ڈار، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کامیاب مشترکہ حکمت عملی اور یورو بانڈز کی کامیابی کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں جس سے واضح طور میں ملکی معیثت میں اعتدال اور بہتری کے اثرات نمایاں ہیں۔(جاری ہے)
سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرز کی امداد اور حکومت کی جانب سے یورو بانڈز کے کامیاب اجراء سے ملک میں اقتصادی صورتحال میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے،پاکستان کی سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالرز کی امداد کے ساتھ ہی ملک میں روپے کی قدر میں استحکام اوراس کے مقابلے میں ڈالرز کی قدر میں تنزلی کا عمل شروع ہو گیا تھا ۔
جس کاایک واضح ثبوت روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی اور اس کی کم شرح کا برقرار رہنا ہے، ۔وزارت خزانہ کی جانب سے حالیہ دنوں یورو بانڈز کے کامیاب اجراء کے بعد آئندہ ہفتہ ملک میں 2 ارب ڈالرز متوقع ہیں جن کی آمدکے بعد ملک میں دیگر ذرائع سے بھی ڈالرز کی آمد کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ وزارت خزانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق رواں برس 30 جون تک امریکہ پاکستان کو کوالیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 75 کروڑ امریکی ڈالرز جبکہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 170کروڑ امریکی ڈالرز مو صول ہونے کی توقع ہے جو کہ مجموعی طور پر 245 کروڑ امریکی ڈالرز بنتے ہیں ، اس رقم کے آنے سے نہ صرف ملکی معیثت میں مزید مضبوطی بلکہ روپے کی قدر میں مزید استحکام متوقع ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سبب بن گئی ہے۔ فی الوقت پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کو مزید تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جسکے نتیجے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کی شرح کی 98 روپے کی حد برقرار ہے ۔گزشتہ چند یوم کے دوران ڈالر کی قدر میں تسلسل سے کمی کے باعث زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں گھبراہٹ بڑھ گئی ہے اور ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو زبردست مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
جن افراد نے گزشتہ چند ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ سے تقریبا30 کروڑ ڈالر کی خریداری کی ہوئی انہیں صرف گزشتہ تین دنوں میں 2 ارب70 کروڑ روپے کے بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ، وفاقی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنا اگلا ہدف امریکی ڈالر کی قدر کو98 روپے سے مزید نیچے لانے کو مقرر کیا ہے جس کے باعث اس مشترکہ حکمت عملی کے تحت مئی کے مہینہ میں امریکی ڈالر کی قدر95-96 روپے کی سطح تک مزید نیچے آنے کی توقع ہے۔Browse Latest Business News in Urdu
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
PSX Live Index
Updated: 10:15:02am | 27-04-2024
Status: Closed | Volume: 541,144,650 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary