بینک اسلامی ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ساتھ اونچی اڑان کے لیے تیار

منگل 2 مارچ 2021 20:48

بینک اسلامی ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ساتھ اونچی اڑان کے لیے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) اسلامی بینکاری میں پاکستان کے سر فہرست ادارے، بینک اسلامی نے بینک کو ترقی کی نئی منازل تک رسائی دیتے ہوئے ،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز( پی آئی ای) کے ساتھ ان کے طیاروں کی مشترکہ برانڈنگ کا معاہدہ کرلیا۔قومی پرچم بردارایئر لائن کے تمام طیاروں کو بینک اسلامی کے ہیڈریسٹ اور تکیوں کے غلاف سے سجایا جائے گا، جس سے موجودہ اور متوقع کسٹمرز کو بینک اسلامی سے متعلق واقفیت اور شناسائی حاسل ہوگی۔

پی آئی اے یومیہ بنیاد پر 100 پروازوں کے ساتھ 43 مقامات کے لیے اپنی خدمات بہم فراہم کرتا ہے ، جونہ صرف اسے کنیکشنز کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑی ایئر لائن قرار دیتی ہے بلکہ ساتھ ہی پاکستان بھر میں سفر کرنے والے لوگوں کی اولین ترجیح بھی بنا تی ہے۔

(جاری ہے)

شراکت داری کے اس عمل کے ذریعے بینک اسلامی ملک کے ایک اہم مالیاتی ادارے کے طور پر اپنے برانڈ کے مثبت تصور اور اس کی شناخت کو بڑھا رہاہے۔

اپنے متعلقہ شعبہ جات میں دو اہم اداروں کے درمیان ہونے والے اس اشتراک سے نہ صرف بینک اسلامی کے لیے نئے کسٹمرز تک رسائی حاصل کرنے کے حوالے سے نئی راہیں تخلیق ہوں گی بلکہ ساتھ ہی موجودہ کسٹمرز سے تعلقات بھی مستحکم ہوں گے ۔اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او، سید عامر علی نے کہا کہ "ایک ایسے وقت میں جب عوام کو مالی سہولیات کے حوالے سے سادہ اور آسان ذرائع کی فراہمی ناگزیر ہوگئی ہے ،بینک اسلامی اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کسٹمرز تک رسائی کا یہ عمل ٹیکنالوجی کے لحاظ سے فن مہار ت کا حامل اور شرعی اصولوں کے بھی عین مطابق ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پیش کردہ پراڈکٹس موزوں اور اہم ترین ہیں اور پی آئی اے کے ساتھ اس اشتراک کا ہمارا بنیادی مقصد مقامی طور پر سفر کرنے والے مسافروں کوبینک اسلامی کی جانب سے ایک ادارے کے طو رپر پیش کی جانے والی سہولیات، تحفظ اور ذہنی سکون سے آگاہی دیتے ہوئے ان کی توجہ حاصل کرنا ہے ۔بینک اسلامی پاکستان کا وہ پہلا شیڈول اسلامی بینک ہے جو اپنی 340 سے زائد برانچز کے ساتھ ملک بھر کے 123 شہروں میں پھیلا ہوا ہے۔بینک اسلامی ربا سے پاک پراڈکٹس اور خدمات میں مہارت کا حامل ہے،جوکسٹمرز کو انتہائی کارگر اور دوستانہ انداز سے فراہم کی جاتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب