کاروباری اداروں کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک متوازن بینکرپٹسی قانون بنانے کیلئے کوششیں تیز کرے، شعبان خالد

ہفتہ 17 مئی 2014 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعبان خالد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بینکرپٹسی قوانین کی عدم موجودگی تاجر برادری کیلئے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس سے خاص طور پر چھوٹے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے لہذا سٹیٹ بینک آف پاکستان فوری طور پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے متوازن بینکرپٹسی قوانین بنانے کیلئے کوششیں تیز کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں بینکنگ کنزیومر رائٹس کے موضوع پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فنانشل سسٹم یکطرفہ اور غیر منصفانہ طور پر بینکوں کے مفادات کا زیادہ خیال رکھتا ہے لہذا اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر متوازن بینکرپٹسی قانون کو تشکیل دے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت رائج قوانین دیوالیہ ہونے والے کاروباری اداروں کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات بزنس مینوں کو واجبات کی ادائیگی کیلئے اپنے ذاتی اثاثوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے اور یہ صورت حال انہیں مزید مشکلات میں مبتلا کر دیتی ہے۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے متوازن بینکرپٹسی قوانین بنائے جائیں جو مشکلات کا شکار کاروباری اداروں کو دوبارہ بحال ہونے میں مدد کریں اور دیوالیہ ہونے والے اداروں کو باعزت طور پر اپنا کاروبار بند کرنے میں سہولت فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر نے اپنے ممبران کو باخبر رکھنے اور ایجوکیٹ کرنے کیلئے کئی اداروں کے تعاون سے مختلف موضوعات پر سمینار منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تا کہ تاجر برادری کاروبار سے متعلقہ قوانین اور امور کے بارے میں آگاہی حاصل کر کے اپنے کاروباری مفادات کو بہتر انداز میں فروغ دے سکے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف منیجر وقار علی نے بینک صارفین کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قوانین پر تفصیلی بریزنٹیشن دی ۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک مسلسل ریگولیٹری نظام میں بہتری لانے کیلئے کوشاں رہتا ہے اور بینک صارفین کے تحفظ کیلئے سٹیٹ بینک نے متعدد قوانین بنائے ہیں لیکن ان قوانین کے بارے میں مناسب آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بینک صارفین ان سے استفادہ حاصل نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے کسٹمر سہولت سنٹرز اور ہیلپ ڈسک قائم کئے ہوئے ہیں جہاں پر بینک صارفین یوٹیلٹی بل، بینشن، اے ٹی ایم سے متعلقہ مسائل اور بینک ملازمین کے غیر مناسب رویہ سمیت دیگر معاملات کے بارے میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ان قوانین سے فائدہ اٹھا کر اپنے کاروباری مفادات کوبہتر انداز میں فروغ دے سکتے ہیں۔اس موقع پر تاجر برادری نے نیشنل بینک آف پاکستان کی کارکردگی پر بہت سے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاسپورٹ فیس کی وصولی کیلئے نیشنل بینک کی چند مخصوص شاخوں کواختیار دیا ہوا ہے جس سے عملہ رشوت لے کر کام کرتا ہے اور لوگوں کو لمبی لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یا تو نیشنل بینک کی تمام برانچوں کو پاسپورٹ فیس وصول کرنے کا اختیار دیا جائے یا پھر دیگر بینکوں کو بھی یہ سروس فراہم کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ لوگوں کو بہتر سہولت میسر ہو اور انہیں لمبی قطاروں میں نہ کھڑا ہونا پڑے۔ انہوں نے نیشنل بینک کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..