کراچی اسٹاک مارکیٹ نے رواں ماہ تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،کے ایس ای 100 انڈیکس 29500 پوائنٹ کی سطح پر پہنچ گیا،سرمائے کے حجم میں 1 کھرب 32 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 29 مئی 2014 23:19

کراچی اسٹاک مارکیٹ نے رواں ماہ تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،کے ایس ای 100 انڈیکس 29500 پوائنٹ کی سطح پر پہنچ گیا،سرمائے کے حجم میں 1 کھرب 32 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ نے رواں ماہ تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، شدید کاروباری اتارچڑھاؤ سے دوچار کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بیک وقت 6 نفسیاتی حدوں کو عبور کرتا ہوا 28900 پوائنٹ سے بڑھ کر 29500 پوائنٹ کی سطح پر جاپہنچا، کاروباری تیزی اور بھاری سرمایہ لگائے جانے کے باعث سرمائے کے حجم میں 1 کھرب 32 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ70 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، سرمایہ کار توانائی، سیمنٹ، بینکنگ سیکٹر میں سر گرم رہے جبکہ مخصوص اسٹاکٹس میں خریدار ی کا رجحان بھی دیکھا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 7 نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا اور 29608 کی بلند سطح پر جاپہنچا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اس لیول کو برقرارنہ رکھ سکا اور 29500,29400,29300,29200,29100,29000 کی 6 نفسیاتی سطح کو عبور کرکے 29543.58 پوائنٹ پر بند ہو،اسی طرح کے ایس ای 100 انڈیکس میں 556.26 پوئنٹ ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق بڑے گروپ اور مالیاتی اداروں کی جانب سے مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے بھاری سرمایہ کاری کی گئی کیونکہ بجٹ کی آمد آمد ہے اور سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں تاہم جون کے دوسرے ہفتہ میں یوبی ایل کا ہونیوالا آئی پی اوجس میں گ بھگ 240 ملین شیئرز کا سودا ہو نے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، اس صورتحال کے سبب مارکیٹ درمیانے سے طویل مدت کے درمیان مثبت نظر آرہی ہے اور آج کی تیزی اسی بات کا مظہر ہے ۔

جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 440.88 پوائنٹ کے اضافے سے 20227.65 پوائنٹ جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21424.37 پوائنٹ سے بڑھ کر 21839.92 پوائنٹ پر بند ہوا مارکیٹ بھاری سرمایہ کاری اور خریداری کا رحجان بڑھنے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 32 ارب 92 کروڑ 93 لاکھ 2 ہزار 897 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68 کھرب 71 ارب 55 کروڑ 68 لاکھ 80 ہزار 323 روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 4 ارب 48 کروڑ 61 لاکھ 83 ہزار 220 روپے ہوگیا۔

جمعرات کو مارکیٹ میں 35کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار حصص کا کاروبار ہوا، جبکہ بدھ کو 22 کروڑ 1 لاکھ 21 ہزار حصص کا کاروبار ہواتھا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 388 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110 میں کمی اور22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 7کروڑ 24 لاکھ، فارج پاکستان 2 کروڑ 26 لاکھ، ٹی آرجی پاکستان لمیٹڈ 1 کروڑ 93 لاکھ، بینک آف پنجاب 1 کروڑ 51 لاکھ اور دیوان موٹرز 1کروڑ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 200 روپے اور نیسلے پاک کے بھاؤ میں 194.23 روپے کا اضافہ جبکہ فلپ مورس پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں 36.36 روپے اور مچلس فروٹ کے بھاؤ میں27.50 روپے کی نمایا ں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..