پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کو52ارب 86کروڑ94لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

پیر 19 اپریل 2021 17:54

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کو52ارب 86کروڑ94لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوشدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کو ترجیع دینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 392.06پوائنٹس کی کمی سی44913.57پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ67.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو52ارب 86کروڑ94لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 109.25فی صد زائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیااور ملک میں ہڑتال اور امن وامان کے حوالے سے خراب صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دی جس کے سبب شدید مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئی44606پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیابعد ازاں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 392.06پوائنٹس کی کمی سی44913.57پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس174.88پوائنٹس کی کمی سی18362.90پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس191.42پوائنٹس کی کمی سے 30530.86پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر379کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 109کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 255میں کمی اور15میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب51ارب63کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے مری پٹرولیم46روپے کے اضافے سی1615.56روپے اوررفحان میظ 44.50روپے کے اضافے سی9250روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو90روپے کی کمی سی2660روپے اورنیسلے پاکستان 56.82روپے کی کمی سی5710روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار