وویمن چیمبر پشاور کا کاروباری خواتین کی ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کے فروغ کے لئے ٹریڈ فیئر مئی کے آخر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

پیر 19 اپریل 2021 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور نے کاروباری خواتین کی ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کے فروغ کے لئے ٹریڈ فیئر مئی کے آخر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز وویمن چیمبر کی صدر رابیل ریاض کی زیر صدارت منعقد اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا ۔ اس موقع پر وویمن چیمبر کی سینئر نائب صدر نسیم اختر ،ْ نائب صدر رابعہ بصری(ایم پی ای) ،ْ ایگزیکٹو ممبران انیلہ خالد اور شاہدہ مظہر ،ْ دیگر ممبران زنیرہ اعجاز ،ْ بے نظیر شیخ ،ْ فرخ ناز ،ْ آسیہ عالم ،ْ غزالہ ،ْ زاراامتیاز ،ْ صائمہ امجد ،ْ شاہدہ شاہین ،ْ شبانہ عابد اللہ ،ْ سفینہ ناز ،ْ عزرہ نورین اور شائستہ آفریدی بھی موجود تھیں۔

اجلاس نے صوبہ خیبر پختونخوا کی بزنس خواتین کی معاشی ترقی و خوشحالی اور انہیں معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں تفصیلاً بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بزنس وویمن کی مصنوعات کے فروغ و ترقی اور ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مئی کے آخر ی ہفتہ میں ٹریڈ فیئر کا انعقاد کیا جائے گا جس کے تحت فیشن شو سمیت یونیورسٹیز کی مختلف صحت مندانہ سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبات کے لئے خصوصی ایوارڈز شو بھی شامل ہے ۔

اجلاس میں ممبران نے وویمن چیمبر کی صدر رابیل ریاض کو ٹریڈ فیئر شو کے لئے مختلف کمیٹیوں کے قیام کے حوالے سے مکمل اختیار دیا ہے ۔ اس موقع پر وویمن چیمبر کی صدر رابیل ریاض نے کہا کہ خواتین ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنر مند اور قابل خواتین کو اپنی مصنوعات کو بہتر انداز میں مارکیٹ میں متعارف کروانے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہوں اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے ۔

انہوں مزید کہا کہ وویمن چیمبر کی جانب سے ٹریڈ فیئر کا انعقاد اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں صوبہ بھر کی خواتین اپنے ہاتھ سے بنی مصنوعات کو رکھا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ فیشن اور ایوارڈز شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب