آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس اقدامات کانتیجہ‘ ملک میں مہنگائی شرح مسلسل بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

ہفتہ 14 جون 2014 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال 2014-15 کے وفاقی بجٹ میں اْٹھائے جانے والے ٹیکس اقدامات کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی شرح میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے بعد آنیوالے دوسرے ہفتے کے دوران بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان رہا ہے اور بجٹ کے بعد پہلے ہی ہفتے ملک میں مہنگائی شرح میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ بارہ جون 2014 کو ختم ہونے بجٹ کے بعد آنے والے دوسرے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس ایک ہفتے کے دوران ملک میں آلو، پیاز ،ٹماٹر،چینی اور دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئی ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں آلو دو روپے، ٹماٹر ساڑھے چار روپے، چینی ایک روپے فی کلو، پیاز پچاس پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں بارہ جون 2014 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 22اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ بارہ جون 2014 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک بھر میں آٹھ ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.53 فیصد، آٹھ ہزار ایک روپے سے بارہ ہزارروپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر)کی شرح میں 0.50 فیصد، بارہ ہزارایک روپے سے اٹھارہ ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں0.52 فیصد،اٹھارہ ہزار ایک روپے سے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر)کی شرح میں 0.55 فیصد اضافہ ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں 0.59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 12 جون 2014 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک بھر میں جن 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں ٹماٹر، آلو، پیاز، چینی، آٹا، گندم، سْرخ مرچ، سگریٹ، دال چنا، دال مسور، دال ماش اور ٹوٹا چاول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں جبکہ جن سات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں دال مونگ،لہسن، زندہ چکن،انڈے،کھْلا ویجی ٹیبل گھی اورایل پی جی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی