پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو65ارب 20کروڑ40لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

جمعرات 22 اپریل 2021 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس376.93پوائنٹس کی کمی سی44929.61پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ70.76فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کو65ارب 20کروڑ40لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 15.97فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی پر کشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 45494پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباو،ْ بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44882پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں44900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس376.93پوائنٹس کی کمی سی44929.61پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 128.29پوائنٹس کی کمی سی18375.17پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 251.59پوائنٹس کی کمی سی30468.62پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر390کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 92کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 276میں کمی اور22میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب99ارب42کروڑ51لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب34ارب22کروڑ11لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سیپ ہائر ٹیکس55.16روپے کے اضافے سی969.99روپے اور28.94 اے کے ڈی کیپٹل29.27روپے کے اضافے سی480.77روپے ہوگئی جب کہ باٹا پاک99.99روپے کی کمی سی1800روپے اورپاک سوزوکی25.39روپے کی کمی سی313.17روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ