- Home
- Business
- Business News
- پاکستان اسٹیل طے شدہ اہداف کے مطابق جلد ہی بریک اِیون پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، ترجمان ..
پاکستان اسٹیل طے شدہ اہداف کے مطابق جلد ہی بریک اِیون پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، ترجمان پاکستان اسٹیل
جمعہ 20 جون 2014 18:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) ترجمان پاکستان اسٹیل نے کہا کہ نئے مالی سال 2014-15 ء کے آغاز پر پاکستان اسٹیل اپنی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات میں بتدریج اضافے کا بھی آغاز کررہا ہے۔ وزارت ِ صنعت و پیداوار ، حکومت پاکستان کی زیر ِ نگرانی پاکستان اسٹیل طے شدہ اہداف کے مطابق لد ہی بریک ایون پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔
ترجمان پاکستان اسٹیل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ… ! پاکستان اسٹیل کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ، میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان کی مخلصانہ قیادت اور تکنیکی مہارت کے ساتھ موجودہ حکومت پاکستان کے جاری کردہ مالیاتی پیکیج کے تحت پاکستان اسٹیل کی پیداوار کو جولائی 2014 ء سے 20 فیصد سے شروع کرتے ہوئے 80 فیصد تک لیجایا جائے گا۔(جاری ہے)
اللہ کے فضل و کرم سے موجودہ حکومت کے تعاون سے بحالی و ترقی کی طرف رواں دواں ہے۔
پاکستان اسٹیل ایک قومی ادارہ ہے ۔ ملک کا واحد فولادساز ادارہ(پاکستان اسٹیل) نہ صرف ابتک قومی خزانے میں تقریباً 106 ارب روپے کی خطیر رقم جمع کراچکا ہے، بلکہ ہزاروں پاکستانیوں کو براہ راست روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں اور لاکھوں پاکستانی بھی اس قومی ادارے کی بدولت دیگر صنعتی اداروں میں روزگار حاصل کرچکے ہیں۔ جبکہ سیکڑوں چھوٹی اور بڑی صنعتیں پاکستان اسٹیل کی وجہ سے فروغ پارہی ہیں۔ترجمان پاکستان اسٹیل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسی کی بدولت پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ ملک کے واحد فولاد ساز ادارے کی بحالی اور ترقی کے لئے مسلسل کوششیں اور کاوشیں کررہی ہے۔ اُمید ہے کہ اس قومی ادارے کی بحالی سے پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کے نزدیک صنعتوں کے فروغ کے لئے بن قاسم کے مقام پر ڈاؤن اسٹریم انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے ابتک 44 کارخانے اور صنعتیں قائم ہوچکی ہیں جہاں پر پاکستان اسٹیل کی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات سے مشینری اور پرزہ جات تیار کئے جاتے ہیں اور یہ پرزہ جات بیرون ملک درآمد کرکے زرمبادلہ حاصل ہورہا ہے اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔Browse Latest Business News in Urdu
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..
لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..
فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے
برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
PSX Live Index
Updated: 11:59:02pm | 27-04-2024
Status: Closed | Volume: 541,144,650 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary