نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی صوبے بھر میں تعمیر وترقی کا عمل تیز ہوجائے گا، پرویز خٹک

ہفتہ 21 جون 2014 18:31

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی صوبے بھر میں تعمیر وترقی کا عمل تیز ہوجائے گا مگر اب نہ تو ترقیاتی سکیموں کا معیار خراب ہو گا اور نہ ہی ٹھیکوں پر کمیشن لیا جائے گا بلکہ ہر سکیم کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کیلئے جامع میکنزم بنایا گیا ہے اور ہرچیز کیلئے ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ادا کرنے ہونگے اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ محکموں اور اداروں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر نظر رکھیں اور کسی بھی خرابی کی رپورٹ متعلقہ ضلعی انتظامیہ یا کمپلینٹ سیل میں کریں جس کا سختی سے نوٹس اور مناسب ایکشن لیا جائے گا کیونکہ اب یہاں کوئی شہرنا پرسان نہیں اور پوچھنے والے آچکے ہیں وہ نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل بالا میں حجرہ شہاب علی خان میں عوامی اجتماعی سے خطاب کر رہے تھے جلسے سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل، محمد عابد اورپی ٹی آئی کے دیگر مقامی زعما ء نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ، سراج محمد خان، سابق ایم پی اے لیا قت خٹک، اسحاق خٹک اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے مقررین نے کرپشن کی بیخ کنی، تھانہ و پٹوار کلچر میں مثبت تبدیلیاں لانے اور طبی و تعلیمی اداروں میں عملے کی حاضری اور سہولیات کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی فعال قیادت اور دانشمندانہ پالیسیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا وزیر اعلیٰ نے جلسہ سے اپنے خطاب میں شرکاء سے سوال کیا کہ حکومتی اقدامات کے بعد کیااب وہ پولیس تھانوں اور پٹوار خانوں میں سلوک اور رویوں کی تبدیلی محسوس کرتے ہیں جس پر حاضرین نے دونوں ہاتھ اُٹھا کر اثبات میں جواب دیا کہ تبدیلی آچکی ہے نیز پی ٹی آئی ،عمران خان اور پرویز خٹک زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے تاہم وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مکمل تبدیلی ابھی نہیں آئی یہ صرف تبدیلی کا نقطہ آغاز ہے اُنہوں نے کہا کہ جس صوبے میں حکمرانوں کی سرپرستی میں قومی دولت کی لوٹ مار ہوتی رہی ہو، کرپشن پورے معاشرے کے خون اور رگوں میں ر چ بس گئی ہو اور خرابیوں کی درستگی تو درکنار انکی وجہ تک نہ پوچھی گئی ہو، وہاں سالوں کا گند مہینوں میں صاف کرنے اور عادتوں کو بدلنے میں وقت ضرور لگتا ہے مگر ہم اپنے انتخابی وعدے سو فیصد پورے کرکے دم لیں گے اور پوری مستقل مزاجی سے دن رات محنت کرکے اپنے اہداف کا حصول ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے اُنہوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن، بد عنوانی اور اقرباء پروری کا مکمل خاتمہ کرنے اور قانون، میرٹ اور انصاف کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے نہ صرف جامع قانون سازی کرلی ہے بلکہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کرتے آرہے ہیں اب کسی چور، ڈاکو اورخائنکو عوامی حقوق اور وسائل پر ڈاکہ ڈالنا اورکوئی چور دروازہ بھی نہیں ملے گا اب تمام شہریوں کو حقوق اور سہولیات بلا امتیاز یکساں طور پر ملیں گی اب غریب اور امیر کے درمیان کوئی فرق اور کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا بلکہ پولیس اورریونیو سمیت تمام محکموں میں ان سے برابری کا سلو ک ہو گا تعلیم کو انگریزی زبان میں یکساں بنا کر امیر اور غریب کے بچوں کے درمیان فرق بھی ختم کر دیا گیا ہے اور اسکی بدولت سرکاری سکولوں کا معیا ر اتنا بہتر ہو گا کہ امیر لوگ بھی اپنے بچے پرائیوٹ انگلش میڈیم سے نکال کر انہی سکولوں میں داخل کرانے کو ترجیح دیں گے ہمارا یکساں نصاب تعلیم اگلے دس سالوں میں خاموش انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا جو یہاں انگریز کے نافذ کردہ طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرکے غریب اور امیر کے بچوں کو مقابلے اور ترقی کے یکساں مواقع دے گا اُنہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور عملے کی کمی کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں جبکہ ان میں کلاس رومز، چار دیواری، فرنیچر، پنکھوں ، پانی اور ٹائلٹ کی ناکافی سہولیات پوری کرنے کیلئے تعمیر سکول پروگرام شروع کیا گیا ہے جہاں عوام کے عطیات سے پیرنٹ ٹیچر کونسلوں کے ذریعے کمی اور خامیاں دور کرکے صوبے کے پھول بچوں کو حصول تعلیم کا انتہائی پر سکون اور سازگار ماحول مہیا کیا جائے گا اب ہمارے سکول اور ڈسپنسریاں جانوروں کے اصطبل اور چراہ گاہیں نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں درسگاہیں اور شفاخانے بن جائیں گے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں جو ڈاکٹر اے سی آر جمع نہ کرکے ترقی نہی لینا چاہتے اور نئے نوجوان ڈاکٹروں کی بھرتی میں رکاوٹ بنے ہیں ان کیلئے سخت قانون بنا دیا گیا ہے اور چار سوڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اب وہ یا فوری ترقی لیں گے یا گھر جائیں گے تاکہ نئی بھرتیاں کرکے ڈاکٹروں کی کمی ہر ہسپتال ہر طبی یونٹ اور گاؤں وقصبے کی سطح پر پوری کی جا سکے اور عوام کو علاج کی تمام سہولیات مقامی سطح پر مہیاں ہوں اور انہیں علاج کیلئے بڑے ہسپتالوں کی تکالیف اُٹھانے کی ضرورت ہی نہ پڑے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت نے احتساب کمیشن، اطلاعات تک رسائی ، خدمات تک رسائی ، کانفلکٹ آف انٹرسٹ اور دیگر کئی قوانین متعارف کرکے معاشرے میں کرپشن سمیت تمام سماجی جرائم کی حوصلہ شکنی اور نظم و ضبط و گڈ گورننس کی داغ بیل ڈال دی ہے جس کے ہمارے حال اور مستقبل پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے پولیس فورس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرکے مضبوط ادارہ بنا دیا گیا ہے جو جرائم کی روک تھام اور اسے امن و امان کے بنیادی فرائض کے علاوہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے قابل بھی بنادیا گیا ہے سپاسنامہ میں پیش کردہ مسائل و مطالبات کی منظوری کا اعلان کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب