ائیر کنڈیشن بزنس کلاس کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کرایا گیا ،پانچ ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا

ہفتہ 21 جون 2014 19:48

ائیر کنڈیشن بزنس کلاس کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کرایا گیا ،پانچ ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں کے لیے رمضان اور سمر پیکیج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10فیصد کمی کر دی گئی ۔ کراچی اور جیکب آباد کے درمیان چلنے والی سکھر ایکسپریس کے اکانومی ، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی سلیپر کے کرایوں میں 10فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

ائیر کنڈیشن بزنس کلاس کے لیے خصوصی پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ پانچ ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا۔ اس پیکیج کے حامل 6افراد پر مشتمل کیبن حاصل کرنے کے حق دار ہوں گے۔ پشاور اور لاہور کے درمیان چلنے والی خیبرمیل کی اکانومی کلاس اور اے سی سلیپر کے کرایوں میں 10%کمی کر دی گئی ہے۔ ایئر کنڈیشنڈبزنس کلاس کا ٹکٹ خریدنے والے اس ٹرین میں بھی خصوصی پیکیج کے حقدار ہوں گے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ۔لاہورکے درمیان چلنے والی سبک رفتار، سبک خرام، اسلام آباد ایکسپریس، راول ایکسپریس، خیبر میل ، تیزگام اور جعفر ایکسپریس میں بھی اکانومی، اے سی سٹینڈرڈ اور اے سی سلیپر کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلر کار کے مسافروں کیلئے بھی خصوصی پیکیج متعارف کروایا گیا ہے،5ٹکٹ خریدنے والوں کو ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا ۔

ملتان ۔لاہور کے درمیان چلنے والی گاڑیاں خیبر میل ، تیزگام ، کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپرس، جعفر ایکسپریس میں بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔ کراچی اور ملتان کے درمیان چلنے والی بہاوٴالدین زکریا ایکسپریس میں بھی مسافر یہ خصوصی پیکیج حاصل کر سکتے ہیں۔ کوٹری اور بدین کے درمیان چلنے والی بدین ایکسپریس اور حیدرآباد اور میرپور خاص کے درمیان چلنے والی سمن سرکار کے کرایوں میں بھی خصوصی کمی کی گئی ہے۔ یہ خصوصی پیکیج 25 جون سے نافذالعمل ہو گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب