خیبر پختونخوا میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام،ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری۔بنیادی طور پر 1000ملین روپے کے میگا پراجیکٹ

بدھ 25 جون 2014 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے خیبر پختونخوامیں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے فیصلے کو موجودہ حکومت کا انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی صوبے کے عوام خصوصاً متوسط طبقے کیلئے عظیم درسگاہ ثابت ہوگی جو دیگر یونیورسٹیوں میں اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ واضح تبدیلی اور تعلیمی ترقی کے لئے پختہ عزم اور جامع پالیسی کی ضرورت ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے ماضی میں کچھ نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف کی زیر قیادت یہ پہلی حکومت ہے جو نہ صرف تبدیلی کا عزم رکھتی ے بلکہ وسیع پیمانے پر عملی اقدامات بھی کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز خیبر پختونخوا میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل فنی تعلیم پروفیسر شکیل احمد،وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور امتیاز گیلانی،ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد خان،چیئرمین ٹیوٹا نعمان وزیر اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یونیورسٹی کے ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام کام کرنے،متوسط طبقے کیلئے یونیورسٹی کو مفید تر بنانے او رقابل عمل کرائٹیریا وضع کرنے سمیت دیگر اہم تجاویز زیر غور آئیں۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں کی گئی پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ کے ساتھ مفاہمتی یادادشت پر دستخط فروری2014میں ہو چکے ہیں جبکہ فزیبلٹی رپورٹ تیار ہے اور پی سی ون بھی تکمیل کے مراحل میں ہے جو 30جون2014تک پیش کر دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر مشتاق غنی نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو مذکورہ اجلاس کے فیصلہ جات اور تجاویزکی روشنی میں منٹس تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ یونیورسٹی صوبے کی ایک عظیم درسگاہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ دیگر اتحادی جماعتوں اور اداروں سے مل کر مشترکہ جدوجہد کے تحت نہ صرف عوام کے احساس محرومیوں کا ازالہ کیاجائے بلکہ صوبے کو ہمہ گیر تبدیلی سے بھی ہمکنار کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ دیئے بغیر جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنامشکل ہے اس لئے موجودہ حکومت اس ضمن میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔صوبائی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ ادارے صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے تبدیلی کے خواب کو صحیح معنوں میں شرمندہ تعبیر کرنے میں بھرپور کر دار ادا کر یں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر