پاکستانی ایکسپورٹرز ایشیا پسیفک اور ایشیا اوشیانا ممالک میں کاروباری اور تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں،مقررین

بدھ 23 جون 2021 00:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے زیر اہتمام ایشیا ء پیسیفک اور اوشیانا ممالک کے ساتھ ورچوئل انٹرنیشنل ٹریڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز ایشیا پسیفک اور ایشیا اوشیانا ممالک میں کاروباری اور تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔ صدر چیمبر محمد ناصر مرزا نے ابتدائی سیشن سے خطاب میں کہا کہ تجارتی فورم کا مقصد ایشیا پسیفک ممالک میں کاروباری برادری کو تجارت اور برآمد کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔

نہوں نے کہا کہ چیمبر کی کوشش ہے کہ کویڈ کے باعث جہاں دوسرے ملکوں کے ساتھ رابطے متاثر ہوئے ہیں ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے یہ رابطے مستحکم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا اوشیانا ایک اہم مارکیٹ ہے۔

(جاری ہے)

نائب صدر شاہ ریز ملک نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دنیا بھر میں نئی مارکیٹوں کو تلاش کیا جائے۔ اور ان ملکوں میں تعنیات ٹریڈ قونصلرز کی معاونت سے نئے کاروباری مواقع ڈھونڈے جائیں، فورم میں اوشیانا ممالک میں تعینات کمرشل و ٹریڈ قونصلرز نے کہا کہ معلومات کا زیادہ سے زیادہ تبادلہ ضروری ہے۔

ہمیں ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی اپنی مصنوعات کو عام کرنا ہو گا۔ فورم میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت، ذیشان خانزادہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ برآمدات کے فروغ کے لیے نئی مارکیٹیں تلاش کی جائیں۔ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے فورم کا انعقاد خوش آئند ہے فورم سے ڈپٹی سکریٹری، وزارت تجارت فہد رضا، طاہر حبیب چیمہ، تجارت ٹوکیو جاپان، فوزیہ چوہدری، جکارتہ، انڈونیشیا ، محمد اشرف، قونصل جنرل، تجارت اور سرمایہ کاری سڈنی، محمد فرخ شریف بینکاک تھائی لینڈ ، ملائشیا کے کوالالمپور میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر، شفقت علی خان نیازی اورویتنام سے علی قیوم راجہ اور جنوبی کوریا میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عمران رزاق نے شرکت کی ۔

فورم کے چیئر مین خورشید برلاس نے کہا کہ یہ چیمبر کے تحت آٹھواں فورم ہے۔ جس کا مقصد نیٹ ورکنگ میں اضافہ اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرناہے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر عثمان اشرف اور چیمبر ممبران بھی موجود تھی

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب