زراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،بھرپور توجہ دیکر غذائی ضروریات پوری کرسکتے ہیں، سید بازل نقوی

ہفتہ 12 جولائی 2014 14:33

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء)وزیر اطلاعات ،زراعت ولائیو سٹاک سید بازل علی نقوی کا فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،زرعی کانفرنس میں شرکت،وزیر زراعت و لائیوسٹاک کی تجاویز کو شرکاء نے بہت پذیرائی دی ،ڈاکٹر مختار حسین نے والہانہ استقبال کیا ،یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ ،زرعی ماہرین سے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وزیر زراعت ولائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا کہ زراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس پر بھرپور توجہ دیکر ہی نہ صرف ہم اپنی غذائی ضروریات پوری کر سکتے ہیں بلکہ اس سے معیشت کا پہیہ بھی تیز ی سے حرکت کرے گا ۔

انہوں نے تجویز دی کہ چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے زرعی ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزری کونسل بنائی جائے جو ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق زراعت کے شعبے میں آئندہ پانچ سال کی حکمت عملی طے کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگی بنیادوں پر اپنے زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس شعبے میں ترقی کے بغیر اہداف کا حصول ایک مشکل امر ہے ۔

انہوں نے شرکاء سے کہا کہ میں نے جب سے آزادکشمیر کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک کا منصب سنبھالا ہے میں نوجوانوں کو موٹیویٹ کرتا رہتا ہوں کہ وہ نوکریوں کی تلاش میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنی زمینداری پر توجہ دیں ،کچن گارڈننگ کو فروغ دیں ،مرغیاں پالیں اور جانوروں کی افزائش پر توجہ مرکوز کریں ،اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ وہ کئی بیماریوں سے دور رہیں گے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے خاندان کو پیٹ بھی پالیں گے اور کسی کو روزگار دینے کے قابل بھی ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شعبے کے لوگوں کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ہوگا ایک وہ ہیں جو اپنے اپنے شعبے کے ماہر ہیں اور تحقیق میں اپنا وقت صرف کر رہے ہیں یہ ہمارے نہایت پروفیشنلز لوگ ہیں ہمیں نہ صرف ان کو معاشرے میں جائز مقام دینا ہوگا بلکہ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا نے کیلئے بھی کوششیں کرنا ہوں گی ،دوسرا طبقہ وہ ہے جس کو فیلڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہے یہ جتنے فعال ہوں گے اتنا ہی یہ لوگوں کو اس جانب راغب کر سکیں گے ہمیں نہ صر ف انکو موٹیویٹ کرنے کی ضرورت ہے بلکہ ان میں یہ سوچ پیدا کرنا ہوگی کہ یہ اپنے فرائض مشن سمجھ کر انجام دیں۔

انہوں نے شرکاء سے کہا کہ میڈیا میں بھی اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پی پی پی کی حکومت نے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں زرعی ترقی کے حوالے سے کئی اقدامات کئے جن میں لائیو سٹاک اور زراعت کیلئے قرضہ جات کا حصول بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا زرعی اور لائیو سٹاک کی ترقی کے حوالے سے ویژ ن 2020 بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کا نعرہ اپنا اگاو اور اپنا کھاؤ ہو گا اس کا بڑا مقصد نوجوانوں کو اس جانب لانا ہے ۔

انہوں نے کہا میں نے محکمے کو واضح ہدایت دی ہے کہ زراعت ولائیو سٹاک کے حوالے سے قرضہ جات انہیں دئیے جائیں جو اس شعبے میں کام کریں میں خود ہر قرضے کا جائزہ لوں گا تاکہ اس کا صیحیح استعمال یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے پاکستان میں زرعی شعبے میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے تحقیقی کام اور کوششوں کا سراہا اور زرعی ماہرین کی تعریف کی ۔ا س موقع پر وزیر زراعت کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

کراچی میں  منعقد ہونے والی  پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  10مئی  تک ..

کراچی میں منعقد ہونے والی پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے 10مئی تک ..

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد