کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں 1ارب38کروڑروپے سے زائد کا اضافہ

منگل 15 جولائی 2014 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتارچڑھاؤکے بعدمعمولی مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 29700کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 1ارب38کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 18.38فیصد زائد جبکہ 57.56فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی،پیٹرولیم اور ٹیلی کام سکیٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29813پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ماہرین اسٹاک کے مطابق منگل کومقامی سرمایہ کار گروپوں کی حاضری انتہائی کم رہی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان دیکھاگیا۔

تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 21.10پوائنٹس کمی سے 29683.97پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور337کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا،جن میں سے 110کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،194کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جبکہ33کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب38کروڑ28لاکھ18ہزار 190 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69کھرب73ارب92کروڑ74لاکھ60ہزار310روپے ہوگئی۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں10کروڑ78لاکھ27ہزار510شیئرزرہیں جو پیر کے مقابلے میں 16لاکھ74ہزار630شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 61.94روپے اضافے سے3269.56روپے اورسیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت 39.99روپے اضافے سے1240.00روپے بندہوئی۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت 384.03روپے کمی سے 11299.84روپے جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 31.90روپے کمی سے 624.10پربندہوئی ۔

منگل کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ 25لاکھ94شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 13 پیسے اضافے سے 19.95روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں75لاکھ85ہزار شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 37پیسے اضافے سے28.41روپے پربندہوئی۔منگل کو کے ایس ای 30انڈیکس13.57 پوائنٹس کمی سے 20555.08پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس64.86پوائنٹس اضافے سے 48099.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 3.91پوائنٹس اضافے سے 21822.42پوائنٹس پر بندہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..