مالی سال 2014-15کے آخر تک مزید5000ہزار سے اسکول اساتذہ کی تربیت کو یقینی بنائیں،وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 17 جولائی 2014 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے کینیڈین انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی (سیڈا) کے مالی تعاون سے صوبے کے 29000سے زائد اسکول اساتذہ فیکلٹی ممبرز اور ایجوکیشن ممبرز کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کام کی رفتار کو تیز کریں اور رواں مالی سال 2014-15کے آخر تک مزید5000ہزار سے اسکول اساتذہ کی تربیت کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کو تر جیح دینا ترقی اور خوشحالی کی جانب پہلا قدم سمجھتی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو تربیت دینے کے پروگرامز اور انفراسٹریکچر کی ترقی کی اسکیمیں شامل کی جارہی ہیں اور سیڈا کو دعوت دی گئی ہے وہ ان پروگرامز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تعاون اور سرمایہ کاری کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں کینڈین انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی(سیڈا) کی مالی معاونت سے اساتذہ کے تربیتی پروگرام جس پر محکمہ تعلیم عملدرآمد کررہا ہے سے متعلقہ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو، پروجیکٹ ڈائریکٹر سیڈا ریحان اقبال بلوچ، فرسٹ سیکریٹری (ترقیات) کینیڈین ہائی کمیشن رابرٹ باب سنائیڈر، سیڈا ایڈ کے سرابرہ ڈیوڈ فورنئیر و دیگر افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی تربیت نہایت اہم ہے، انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران سے کہا کہ وہ اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اس جاری منصوبے کو مکمل کریں اور مجموعی طور پر کم از کم 30,000اساتذہ کو اس پروجیکٹ کے اختتام یعنی جون 2015ء تک تربیت کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ اس پروجیکٹ کے اختتام کے بعد مزید موثر اساتذہ کی ٹریننگ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس لیکر آئیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکنامک افیئر ڈویزن سندھ حکومت کا تعلیم کے معیار کی بہتری کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں بھرپور طریقے سے مدد اور تعاون کریگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت تعلیم کے شعبہ کو اولین ترجیھ دے رہی ہے اور یقین دلایا کہ پروجیکٹ کی باقی ماندہ 512ملین روپے کی رقم بھی متعلقہ مینجمنٹ کو جلد جاری کردی جائیگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر وزیر تعلیم سے کہا کہ وہ ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور اسکولوں کے دورے کریں تاکہ اساتذہ کی تربیت کے نتائج اور اثرات کا پتہ چل سکے۔

جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیرتعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ صوبہ میں 43000ہزار پرائمری اسکولز ہیں اور وہ کم سے کم ہر ایک اسکول کے ہیڈ کو تربیت کی فراہمی کے خواہاں ہیں تاکہ اس کی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے تعلیم کے معیار کو گراس روٹ لیول پر ترقی دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ایک لاکھ50ہزار اساتذہ ہیں جن میں 99ہزار پرائمری اساتذہ ہیں اس لئے اساتذہ کی تربیت کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ڈونر ایجنسیوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچوھو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیڈا کے فنڈز کے ذریعے چلنے والا موجود تربیتی پروگرام کا آغاز سال 2006-07میں کینیڈا کی جانب سے تعلیم کے لئے 1261ملیں روپے کی مخصوص رقم سے ہوا تاہم اس پروگرام کو موثر طریقے سے نہیں چلایا گیا اور اس میں دو مرتبہ دو دو سال کیلئے توسیع کی گئی اور اب یہ پروگرام رواں مالی سال 2014-15کے آخر میں مکمل ہوگا۔

اس نے کہا کہ اس پروگرام میں اب جدت لائی گئی ہے اور اچھے نتائج حاصل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کر تربیت کیلئے قائم موجودہ اداروں کو مستحکم کرنااور انفراسٹریکچر کی ترقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے اساتذہ کو تربیت دینے کے علاوہ تمام تر 42اساتذہ کی تربیتی اداروں کو کمپیوٹر لیب اور فرنیچر اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ تعلیم اس بات پر بھی غور کر رہاہے کہ پی آئی ٹی ای کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائے تاکہ ایک ہی چھتری کے نیچے اساتذہ کو معیاری تربیت فراہم کی جا سکے۔ سیڈا کے ذریعے اساتذہ کے تربیتی منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ریحان اقبال بلوچ نے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا کہ 2006-07سے 2013تک مجموعی طور پر 21315جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی، فیکلٹی مینجرز اور ایجوکیشن ممبرز کو تربیت دی گئی ہے جس میں 15618پرائمری،5397جی ایس ٹی 180فیکلٹی ممبرز، 120ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز/ایجوکیشن مینجرز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں گذشتہ ماہ اپریل اور جون 2014میں 3ہزار مزید اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی، انہوں نے بتایا کہ 5ہزار مزید اساتذہ کی تربیت رواں سال اکتوبر میں مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کیلئے ماہر ٹرینرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز