پاکستان ریلویز کا عید الفطر کے موقع پر سپیشل ٹرینوں کی تعداد 11سے بڑھا کر 13کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 جولائی 2014 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء ) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع عوام کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینوں کی تعداد 11سے بڑھا کر 13کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالفطر پر سپیشل ٹرینوں کی تعداد 11سے بڑھا کر 13کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ریلوے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ عید کے موقع پر 13سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کے اجلاس میں جن دو مزید ٹرینوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سے ایک ٹرین 27جولائی کوکراچی سے روانہ ہو کر براستہ کوٹری ، سہون شریف، دادو، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد ، ڈیرہ الٰہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، سبی اور مچھ سے ہوتی ہوئی 28جولائی کو کوئٹہ پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین کوئٹہ سے 30جولائی کو روانہ ہوکر 31جولائی کو کراچی پہنچے گی۔

کراچی کوئٹہ عید سپیشل ٹرینیں پہلی بار چلائی جا رہی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھی بلوچ بھائیوں کو سہولت کی فراہمی پاکستان ریلویز کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ عید کے موقع پر یہ خصوصی ٹرینیں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ مافیا کے استحصال سے نجات کا باعث بنیں گی اور سندھی و بلوچ بھائی اطمینان اور سکون کے ساتھ اپنے بچوں کے ساتھ عید منا سکیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..