- Home
- Business
- Business News
- کراچی اسٹاک ایکس چینج ،100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ..
کراچی اسٹاک ایکس چینج ،100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ،سرمایہ کاری مالیت میں77ارب14کروڑروپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر400.94پوائنٹس اضافے سے 30177.11پوائنٹس پر بندہوا
جمعرات 17 جولائی 2014 21:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اوراورکے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں77ارب14کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت82.85فیصد زائد جبکہ 63.32فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اور پیٹرولیم سکیٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30204پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔(جاری ہے)
ماہرین اسٹاک کے مطابقبین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کے 5 بینکوں کی ریٹنگ میں بہتری کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 400.94پوائنٹس اضافے سے 30177.11پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور349کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا،جن میں سے 221کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،96کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں77ارب14کروڑ43لاکھ91ہزار 420 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 70کھرب72ارب43کروڑ32لاکھ13ہزار810روپے ہوگئی۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ62لاکھ62ہزار110شیئرزرہیں جو بدھ کے مقابلے میں 9کروڑ34لاکھ61ہزار900شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 40.75روپے اضافے سے898.75روپے اور نیشنل فوڈز کے حصص کی قیمت 35.12روپے اضافے سے778.43روپے بندہوئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سے 8000.00روپے جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 149.53روپے کمی سے 3870.51پربندہوئی ۔ جمعرات کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ 3لاکھ2ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 1.1روپے اضافے سے 21.21روپے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں ایک کروڑ82لاکھ60ہزار 500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 27پیسے اضافے سے7.77روپے پربندہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس315.86 پوائنٹس اضافے سے 20970.26پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس743.12پوائنٹس اضافے سے 48960.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 240.32پوائنٹس اضافے سے 22129.29پوائنٹس پر بندہوا۔Browse Latest Business News in Urdu
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..
لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..
فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے
برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
PSX Live Index
Updated: 11:59:02pm | 27-04-2024
Status: Closed | Volume: 541,144,650 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary