حکومت کا پی آئی اے سے 50 فیصد اضافی ملازمین کو فارغ کرنے پر غور

جمعرات 17 جولائی 2014 22:00

حکومت کا پی آئی اے سے 50 فیصد اضافی ملازمین کو فارغ کرنے پر غور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے میں 50 فیصد ملازمین اضافی ہیں جنہیں فارغ کرنے کے لئے حکومت جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی آئی اے کے اضافی ملازمین کو فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور اس کے بعد ملازمت کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد کرنا شامل ہے جس کے لئے قطر کی حکومت سے رابطے میں ہے کیونکہ وہاں 2022 میں ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلوں کی تیاری کے لیے لاکھوں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں جبکہ دبئی کی حکومت سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے کیونکہ وہاں 2020 میں ہونے والی عالمی نمائش کے لیے بھی بڑی تعداد میں افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا مسئلہ صرف اضافی ملازمین نہیں بلکہ ان کی قابلیت بھی ہے، یہ لوگ کتنے باصلاحیت ہیں اور جس کام کے لیے انہیں بھرتی کیا گیا تھا وہ انجام دینے میں کتنے ماہر ہیں، یہ بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 22 جولائی کو مالیاتی مشیران کی تقرری کے ساتھ ہی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا جو آئندہ سال جون تک مکمل ہوگا، اس دوران ہم کمپنی کے 26 سے 51 فیصد حصص نجی کمپنی کو فروخت کر کے اس کی انتظامیہ بھی ان کے حوالے کردیں گے تاہم نجکاری سے قبل اس کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے گی جس میں ملازمین کی چھانٹی کا عمل بھی شامل ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف اس کے ملازمین اور بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخالفانہ مہم چلانے کے اعلانات پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ 1980 کی دہائی میں برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کو اپنے ملک میں نجکاری کا عمل شروع کرنے پر اس سے زیادہ مخالفت کا سامنا تھا لیکن انہوں نے اس مخالفت کے باوجود اپنا پروگرام جاری رکھا جس سے ملک کو فائدہ ہوا اور وہ ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے مشہور ہوئیں لہٰذا موجودہ حکومت بھی قومی مفاد میں سخت معاشی فیصلے کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس لیے نجکاری کا عمل جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ نواز شریف کی قیادت میں بننے والی حکومت کو جو مینڈیٹ ملا ہےاگر ہم نے اس مینڈیٹ کو ملکی مفاد میں استعمال نہیں کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔وزیر مملکت برائے نجکاری نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے نہ صرف فضائی سفر کے لیے مسافروں کی اولین ترجیح تھی بلکہ ایک نفع بخش ادارے کے طور پر پھل پھول بھی رہی تھی لیکن آج اسی کمپنی کا ماہانہ خسارہ 70 کروڑ روپے ہے جس کی بڑی وجہ ملازمین کی موجیں ہیں جنہیں مختلف سیاسی جماعتیں اپنی دور حکومت میں بھرتی کرتی رہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج دنیا بھر میں جہاں ایک جہاز کے لئے 200 ملازم ہیں وہاں پی آئی اے میں یہ تعداد 600 ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی