- Home
- Business
- Business News
- زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حبیب بینک اور ایگرو ڈیجٹیل میں اہم معاہدہ طے پا گیا
زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حبیب بینک اور ایگرو ڈیجٹیل میں اہم معاہدہ طے پا گیا
جمعرات 29 جولائی 2021 00:51
(جاری ہے)
یہ خدمات حبیب بینک کی جانب سے بھرتی کیے گئے ماہرین کاشت کاری کی جانب سے ہر کاشت کار کے لیے اس کی مناسبت سے ترتیب دی جاتی ہیں۔
کاشت کاروں کو "HBL Pay" ذریعے ڈیجٹیل انداز میں آن بورڈ کیا جاتا ہے اور شروع سے آخر تک ایک سادہ اور آسان ڈیجٹیل طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے تیزی سے قرضوں کی منظوری دی جاتی ہے۔ فاطمہ گروپ زرعی شعبے میں ایک منفر مقام رکھتا ہے،جو ملک کی اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔فاطمہ گروپ کی کھاد کا برانڈ' سر سبز' پاکستان کے کسانوں کی اولین ترجیح ہے جو کہ تمام موسموں میں تمام فصلوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اضافی خصوصیات کی حامل سر سبز کھادوں کی فراہمی سے 10 ملین ایکڑسے زائد رقبے کے کاشت کار مستفید ہورہے ہیں۔سرسبز کھادیں ملکی معشیت اور قومی تحفظ خوراک میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔اس کے علاوہ فاطمہ گروپ میں زرعی ماہرین کی ایک بڑی ٹیم رکھتا ہےجو کاشت کاروں کو زرعی مشاورت خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر حبیب بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او )محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' HBL معاشرے میں زیادہ سے زیادہ مالیاتی شمولیت کے لیے معیشت کے نظر انداز اور پسماندہ طبقات کو با اختیار بنانے کے عزم پر کاربند ہے۔ایچ بی ایل کی ایگر و ڈیجٹیل ( فاطمہ گروپ) کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کاشت کاروں کو محفوظ ذریعہ معاش فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔یہ لوگ ہمارے ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔زرعی شعبے میں سرمایہ کاری بینک کے کاروباری ایجنڈا کا لازمی جزو ہے اور خوش حال زرعی معیشت کے قیام سے متعلق حکومت پاکستان کے نظریے سے ہم آہنگ ہے۔یہ قومی جی ڈی پی کو بہتر بنانے اور دیہی آبادیوں میں بھی بہتری لانے کی راہ ہموار کرے گی۔' فاطمہ گروپ کے سی ای او رفواد احمد مختار نے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےزرعی شعبے میں مثبت تبدیلی لانافاطمہ گروپ کا نصب العین ہے۔ہم سی پیک ٹوایگریکلچر ڈویلپمنٹ منصوبے کے تحت پاکستان اور چین کی حکومتوں کے ساتھ فعال شراکت داری قائم کررہے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ پاکستان میں کپاس اور دیگر اہم فصلوں کے معیاری بیج لانے کے لیے معروف اداروں کے ساتھ بھی مل کر کام کررہے ہیں۔ہمارا ہدف ایک مربوط اور مضبوط زرعی نظام کی تشکیل ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے فنانس، زرعی مشورے ، مارکیٹ اور معلومات تک رسائی سے متعلق کسانوں کی ضروریات پوری کرسکے۔ہم زرعی مصنوعات کی مکمل ویلیو چین تیار کرنے کے لیے جدید کراپ پروڈکشن ٹیکنالوجی لانے کے لیے بھی جدوجہد کررہے ہیں۔فاطمہ گروپ اور HBL کے درمیان یہ اشتراک کسانوں کو معیاری بیج ، کھادوں، فصلوں کی منافع بخش پیداوار کے لیے زرعی مشاورت خدمات اور میکانائزیشن سروسز کی فراہمی میں مدددے گا،جس کا نتیجہ بہتر پیدوار کی صورت میں نکلے گا۔Browse Latest Business News in Urdu
بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار
میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ
ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین
اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی
آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..
انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت
PSX Live Index
Updated: 11:59:01pm | 04-05-2024
Status: Closed | Volume: 452,155,229 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary