کراچی اسٹایک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں15ارب73کروڑروپے سے زائد کا اضافہ

بدھ 23 جولائی 2014 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو محدود پیمانے پر تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس30400پوائنٹس کی سطح پر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب73کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت۔فیصد کم جبکہ51.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ ، پیٹرولیم اور انشورنس سکیٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30617پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ایس 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا .۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس63.34پوائنٹس اضافے سے 30465.43پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا،جن میں سے139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،169کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب73کروڑ30لاکھ34ہزار 207 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 71کھرب36ارب93کروڑ51لاکھ89ہزار554روپے ہوگئی۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں13کروڑ10لاکھ80ہزار980شیئرزرہیں جومنگل کے مقابلے میں 1کروڑ70لاکھ5ہزار850شیئرز کم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 167.40روپے اضافے سے3515.40روپے اور شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت42.53روپے اضافے سے1011.90روپے پربندہوئی۔ نمایاں کمی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت167.61روپے کمی سے 3765.85روپے جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سے7825.00پربندہوئی ۔

بدھ کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ3لاکھ78ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 10پیسے کمی سے20.95روپے جبکہ لافاریج پاک کی سرگرمیاں80لاکھ62ہزار 500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 17پیسے کمی سے 16.52روپے پربندہوئی۔بدھ کو کے ایس ای 30انڈیکس19.07 پوائنٹس اضافے سے 21200.33پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس40.72پوائنٹس اضافے سے 49560.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 33.76پوائنٹس اضافے سے 22315.57پوائنٹس پر بندہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز