میٹرک بورڈ کراچی نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 25 جولائی 2014 20:43

کراچی(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) میٹرک بورڈ کراچی نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس وجنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2014اور سماعت سے محروم امیدواروں کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئر مین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فصیح الدین خان نے نتائج کا اعلان کیا اس موقع پر سیکریٹری بورڈ حور مظہر اور ناظم امتحانات نعمان احسن بھی موجود تھے۔

نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں رجسٹرڈ طلباء و طالبات کی کل تعداد137590 تھی 135031امتحانات میں شریک ہوئے اور 2559غیر حاضر رہے۔ نتائج کے مطابق 8703امیدواروں نے A-One گریڈ میں،22441نے Aگریڈمیں،29956نے Bگریڈ میں، 24257نے Cگریڈ میں، 8660 نے گریڈ Dمیں اور213نے گریڈ Eحاصل کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 500امیدواروں نے ایڈیشنل پرچوں میں کامیابی حاصل کی نتائج کے مطابق مجموعی طورپر94230 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔

جسکا نتیجہ اوسطاً 70.15 فیصد رہا۔جبکہ جنرل گروپ میں ریگولر و پرائیویٹ میں 26245طلباء و طالبات رجسٹر ڈہوئے۔ 25648شریک ہوئے اور 597غیر حاضر رہے۔نتائج کے مطابق 206امیدواروں نے A-Oneگریڈ حاصل کیا، 1170 امیدوارں نے Aگریڈ میں، 3410 امیدوارں نے B گریڈ میں،5654 امیدوارں نے C گریڈ میں، 3229امیدواروں نےDگریڈمیں اور 118امیدواروں نے Eگریڈ میں کامیابی حاصل کی ، جبکہ365امیدواروں نے ایڈیشنل پرچوں میں کامیابی حاصل کی ۔

نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 13787طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ جسکا نتیجہ اوسطً 55.18فیصد رہا۔نتائج کے مطابق سماعت سے محروم درجہ دہم کے امتحان میں رجسٹرڈ طلباء و طالبات کی کل تعداد116تھی 116امتحانات میں شریک ہوئے ۔ نتائج کے مطابق 93امیدواروں نے فرسٹ ڈویژن میں،12نے سیکنڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی ۔ جسکا نتیجہ اوسطاً 90.51 فیصد رہا۔

سماعت سے محروم درجہ نہم کے امتحان میں رجسٹرڈ طلباء و طالبات کی تعداد 89تھی جس میں سے 80امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 9امیدوار غیر حاضر رہے 75امیدوار وں نے 5پرچوں میں کامیابی حاصل کی 5امیدواروں نے 4پرچوں میں کامیابی حاصل کی ۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک سائنس گروپ کی مروہ تنویر نے پہلی پوزیشن 796نمبر لے کر حاصل کی جن کا تعلق عثمان پبلک اسکول کیمپس 6،C-26،بلاک Jنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے ۔

ماہ نور رحمان نے دوسری پوزیشن 789نمبر لے کر حاصل کی ان کا تعلق بھی عثمان پبلک اسکول کیمپس 6،C-26،بلاک Jنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے ۔محمد انس غنی نے بھی دوسری پوزیشن 789نمبر لے کر حاصل کی ان کا تعلق میٹرو پولیٹن اکیڈمی نمبر 1،B-33/13ایف بی ایریا،کراچی سے ہے ۔سعد خالد نے 785نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ان کا تعلق کلثوم بائی ولیکا سی اے اے ماڈل اسکول اینڈ کالج ،کراچی سے ہے۔

میٹرک جنر ل گروپ کی حافظہ اثنا صدیقی نے 785نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق اقراء حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول F-108بلاک Bنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے ۔حافظہ لُبابہ مستقیم نے 780نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ان تعلق بھی اقراء حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول F-108بلاک Bنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے ۔ حافظہ حانیہ وقاص نے 766نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ان تعلق بھی اقراء حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول F-108بلاک Bنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے ۔

سماعت سے محروم امیدوارمحمد احمد خان نے 737نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق دیوا اسکول فار دی ڈیف ST-9، بلاک ۳گلشن اقبال ،کراچی سے ہے ۔بینش نے 729نمبر لے کردوسری پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق ابصہ اسکول فار دی ڈیف 26-C،نیشنل ہائی وے کورنگی روڈڈی ایچ اے II ،کراچی سے ہے ۔ارتصام بابر خان نے720نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق دیوا اسکول فار دی ڈیف ST-9، بلاک ۳گلشن اقبال ،کراچی سے ہے ۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی