پا کستا نی بازاروں میں میڈ ان چائنا مصنوعات کی یلغار نے ملک میں چھوٹے درجے کے کاروبار کو دیوار سے لگادیا

جمعرات 31 جولائی 2014 15:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) پا کستا نی بازاروں میں میڈ ان چائنا مصنوعات کی یلغار نے پاکستان میں چھوٹے درجے کے کاروبار کو دیوار سے لگادیا۔بازاروں میں چین سے درآمد شدہ بچوں بڑوں کے فٹ ویئرز، کاسمیٹکس، جیولری، بچوں کے ملبوسات، لیڈیز ہینڈ بیگ اور کھلونوں کی بھرمار ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمستحکم ہونے کے باوجود در آمدادی آئٹمز 20سے 25فیصد زائد قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید پر ملک بھر میں چینی ساختہ مصنوعات کی فروخت عروج پر ہے، زیادہ تر درآمدی آئٹمز کراچی سے پورے ملک میں سپلائی کیے جاتے ہیں۔ بولٹن مارکیٹ کے تھوک بیوپاریوں کے مطابق اس سال امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے سبب کاروباری سرگرمیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں بھرپور رہیں اور درآمدی سامان کے ساتھ بڑے پیمانے پر مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات بھی اندرون ملک کے مختلف شہروں کو سپلائی کی گئیں۔

(جاری ہے)

چین سے درآمد شدہ مصنوعات کی عید کے موقع پر فروخت کا اندازہ 10سے 12ارب روپے لگایا گیا ہے جن میں بچوں کے ملبوسات اور فٹ ویئرز سرفہرست ہیں، مردانہ فٹ ویئرز میں چینی ساختہ فٹ ویئرز کا تناسب 85فیصد تک پہنچ گیا ہے، بچوں کے آئٹمز میں 90فیصد چینی ساختہ فٹ ویئر شامل ہیں تاہم خواتین کے لیے 90 فیصد فٹ فیئرز مقامی سطح پر ہی تیار کیے جاتے ہیں اور سال بہ سال لیڈیز فٹ ویئرز کی مارکیٹ کے حجم میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

بچوں کے ملبوسات میں 70 فیصد درآمدی آئٹمزشامل ہیں جبکہ مقامی سطح پر تیار کردہ ملبوسات کا شیئر 30فیصد تک رہ گیا ہے۔چین سے بڑے پیمانے پر لیڈیز پرس اور ہینڈ بیگز کی درآمد کے سبب پاکستان میں ریگزین ، کپڑے اور دیگر میٹریل سے پرسز اور ہینڈ بیگز کی تیاری کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے سیکڑوں کارخانے بند ہوچکے ہیں، ہینڈ بیگز اور پرسز کی مارکیٹ میں چینی مصنوعات کا حصہ 80فیصد تک پہنچ چکا ہے، بچکانہ آئٹمز میں چینی مصنوعات نے تھائی لینڈ کی مصنوعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے