پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدر مملکت ،

دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اقتصادی میدان میں باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں معاون ہوگی ممنون حسین کی ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میریدوف سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 8 اگست 2014 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میریدوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن محمد سلیم سیٹھی اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ امور سہیل محمود اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ صدر نے ترکمانستان کے نائب وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جمہوریہ ترکمانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سیاسی، تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ راشد میریدوف کا یہ دورہ اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت تجارتی، توانائی اور اقتصادی میدان میں باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں معاون ہوگی

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا