پاکستان اپنی بڑی نوجوان آبادی کے باعث سرحد پار ای کامرس کے شعبے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے، چیف ایگزیکٹو ژینگ جیانگ ایمان لاجسٹکس

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) چین کی ژینگ جیانگ ایمان لاجسٹکس کی چیف ایگزیکٹو لی یمان نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں سرحد پار ای کامرس ایک نئے سٹار کے طور پر ابھری ہے اور پاکستان اپنی بڑی تعداد میں نوجوان آبادی کے باعث اس شعبے کی ترقی کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔لی یمان نے کہا کہ دنیا بھر میں سرحد پار ای کامرس کا رجحان بڑھ رہا ہے جبکہ پاکستان اپنی نوجوان اکثریت پر مشتمل آبادی کے باعث اس شعبے میں کہیں بہتر کردار ادا کرسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بحیثیت سرمایہ کاری قونصلر وہ اس شعبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی خواہاں ہیں اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان ای کامرس کے فروغ کے لیے لاجسٹک سروس فراہم کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 2004 ءمیں چین کے مشرقی شہر ییوو میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے ایمان لاجسٹک نے خود کو چین پاک لاجسٹکس،آبی مصنوعات، معدنی نمک، فولاد، زراعی مصنوعات اور دستکاری پاکستان سے چین کی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے وقف  کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں ملکوں کی تجارتی سہولت کے لیے کراچی میں ایک دفتر اور اوور سیزگودام بھی قائم کیا،اس سے ہم اب تک دونوں ملکوں کے 1500 سے زائد کاروباری اداروں کی سہولت کاری کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب ہماری سروسز میں ای کامرس دراز رجسٹریشن ، سمندری اور فضائی ای کامرس لاجسٹکس شامل ہیں۔لی  یمان نے کہا کہ پاکستان نیشنل پویلین جو 2019 میں چین کے شہر ییوو کے چھوٹے اجناس اڈے میں قائم کیا گیا تھا ، نے بیرون ملک گودام اور پاکستانی سامان کے نمائشی پلیٹ فارم کے دوہرے مقاصد کو پورا کیا ہے۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ ہم اب چینی سوشل میڈیا جیسے ٹوباکو اور ڈوئین (ٹک ٹاک کا چینی ورژن) پر آن لائن لائیو سٹریمنگ فروخت کی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستانی اشیاء کو فروغ دے رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں