وزیر خزانہ سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے معاشی اقدامات کی تعریف

بدھ 13 اگست 2014 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) جرمنی نے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں جرمن سفیر ڈاکٹر سیرل نن نے بدھ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے دو طرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے جرمن سفیر کو بتایا کہ حکومت نے ملک میں اقتصادی حالات متعارف کرائی ہیں اور تمام اقتصادی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ ہم آزمودہ دوست ہیں اس لئے باہمی تعاون کے شعبوں میں جرمنی کے تجربہ سے استفادہ کے بڑے امکانات پائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی ، تجارت اور معاشی شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا خواہاں ہے ۔ جرمن سفیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کے رواں سال برلن کے دورہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تجویز پیش کی کہ اس دورہ میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونا چاہئے جو جرمنی میں تجارتی شعبے کے رہنماؤں سے تبادلہ خیال کر سکے ۔

انہوں نے اسلام آباد میں مجوزہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز پیش کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ معاشی شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے جرمنی کی تاجر برادری برلن میں 24 اگست کو ”پاکستان گیٹ“ قائم کر رہی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط قائم ہو سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تجارت اور تعلقات کے فروغ کیلئے مشترکہ فورم ، صحت مندانہ نتائج دے سکتے ہیں اور دونوں ممالک کو اس حوالے سے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔

وزیر خزانہ نے پاکستان گیٹ کے تصور کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کو تجارت کیلئے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے جرمن سفیر کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوام کے روابط اور تجارتی وفود کے تبادلوں کے فروغ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی