سیاسی تعطل کے باعث امریکی ڈالر 101 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا

ہفتہ 23 اگست 2014 14:28

سیاسی تعطل کے باعث امریکی ڈالر 101 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) ملک میں جاری سیاسی بحران اور دھرنے دینے والی جماعتوں کی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک نے جمعہ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں کو دباوٴ میں رکھا اورامریکی ڈالر کی قدردوبارہ 101 روپے کی حد عبورکرگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر 65 پیسے کے اضافے سے 101.70 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20 پیسے کے اضافے سے101.50 روپے کی سطح پر آگئی۔

ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ حکومت اور دھرنے دینے والی جماعتوں کے درمیان مذاکرات معطل ہونے اور دھرنے کے دائرہ کار کو ملک کے دیگر شہروں تک توسیع دینے کے اعلان نے غیریقینی کیفیت کو مزید بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف درآمد و برآمدکنندگان بلکہ عام تاجرو سرمایہ کار کا بھی اضطراب بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے جاری اس سیاسی جنگ کی وجہ سے پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے کا نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے ریڈزون میں داخل ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت بھی بتدریج ریڈزون میں جارہی ہے۔سیاسی بحران کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں مستقل اضافے کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان پر واجب الادا بیرونی قرضوں کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ درآمدی بل میں 3 تا 4 فیصد اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت اور دھرنا دینے والی سیاسی جماعتیں اکابرین پاکستان کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے فیصلے کریں بصورت دیگر اس سیاسی بحران کے تمام تر منفی اثرات عام آدمی پر براہ راست مرتب ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی