دھرنوں کے باعث معیشت کو 7 کھرب کا نقصان، ڈالر کی قدر بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں اضافہ

پیر 25 اگست 2014 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے آزادی و انقلاب مارچ اور دھرنوں کے باعث ڈالرکی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضوں میں 180 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔اس ضمن میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے آزادی و انقلاب مارچ اور دھرنوں سے پیدا ہونیوالے حالات سے ملکی معیشت کو اب تک مجموعی طور پر سات کھرب روپے کے لگ بھگ نقصان ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی مذکورہ صورتحال کی وجہ سے ملک میں ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھ کر 101 روپے ہوگئی ہے اور اس عرصے میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے اضافہ ہوا ہے اور اس وقت پاکستان کے ذمے واجب الاداء قرضہ 60ارب ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

اس لحاظ سے ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضے میں 180 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور اگر ڈالر مزید مہنگا ہوتا ہے تو اس سے پاکستان کے ذمے قرضہ مزید بڑھ جائیگا جبکہ ٹیکس وصولیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اعلان کردہ سول نافرمانی کی تحریک کے ٹیکس وصولیوں پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں مگر برآمدی و درآمدی آرڈرز منسوخ ہونے اور صنعتیں اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے ریونیو کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن ابھی تک کوئی ایسا کیس نہیں آیا جس میں تحریک سول نافرمانی کے نام پر ٹیکس یا دیگر حکومتی واجبات ادا نہ کیے ہوں اور اگر کوئی ایسا کرے گا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..