پشاور میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے،عنایت اللہ خان،

ٹریفک مسائل پر قابوپانے کیلئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، اپ لفٹ منصوبوں کیلئے 29 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،صوبائی وزیر بلدیات

جمعہ 29 اگست 2014 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) صوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پشاور میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ پشاور میں ٹریفک مسائل پر قابوپانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے پشاور آپ لفٹ منصوبوں کے لیے 29 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جی ٹی روڈ اور رنگ روڈ کے توسیعی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے ۔

ہم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک کرکے عوام کی خدمت پر لگائیں گے ۔ ہم اپنے اختیارات کودرست انداز میں استعمال کر کے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔سیاسی مصلحتوں کوبدعنوانی اور کرپشن کوجڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔

ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی ، سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء الرحمان ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں نادر شاہ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر لوگوں نے بڑی تعداد میں صوبائی وزیرکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیے ۔ عنایت اللہ خان نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کو سہولیات پہنچانے کے ایجنڈے پر عمل پیر ا ہیں قوم کو کرپشن فری ادارہ دیں گے ۔

تمام کاموں میں شفافیت لائیں گے ہمارا صوبہ شدید مشکلات سے دوچارہے ہم اگر اپنے محکمہ میں تبدیلی لائیں گے کارکردگی بہتر بنائیں گے تو اس کا معاشرے پر اچھا اثر پڑے گا۔ اپنے رویوں میں تبدیلی لا ئیں گے اور عوام کے خادم بن کر کام کریں گے اس سے محکمے کے عزت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عوام کوٹیکسوں کے بدلے میں میونسپل سروسز فراہم کررہے ہیں اورمشن و عبادت کے طور پر خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال کرانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز