نئے ماہ کا پہلا دن بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ پر بھاری ثابت ،

کے ایس ای100انڈیکس28500کی نفسیاتی حد سے کم ہوکر28400کی سطح پر آگیا

پیر 1 ستمبر 2014 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ ماہ اگست کے دوران مندی کی زد میں رہی جبکہ نئے مہینے کا پہلا دن بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ پر بھاری ثابت ہوا ،اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے مظاہرین اور انتظامیہ میں تصادم اور سیاسی افق پر گھمبیر صورتحال کے باعث کے ایس ای100انڈیکس28500کی نفسیاتی حد سے کم ہوکر28400کی سطح پر آگیا ۔

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں میں مزید16ارب روپے ڈوب گئے۔اسلام آباد کے ریڈ زون میں جاری احتجاج اور سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے سبب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس بیک وقت 28500،28400،28300اور28200کی نفسیاتی حدوں سے کم ہوکر28180.38پوائنٹ کی کم ترین سطح پر آگیا تاہم حکومتی اداروں کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور خریداری کے سبب کے ایس ای100انڈیکس28400کی سطح پر بحال ہوگیا لیکن اس کے باوجود مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں74پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی جس سے100انڈیکس28567.74پوائنٹ کم ہوکر28493.74پوائنٹ پر آگیا اس طرح 65.27پوائنٹ کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19812.61پوائنٹ اور کے ایس ای آل شےئرز انڈیکس 21014.45پوائنٹ سے کم ہوکر20963.25پوائنٹ پر بند ہوا۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں16ارب31کروڑ94لاکھ47ہزار964روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ67کھرب26ارب92کروڑ88لاکھ34ہزار568روپے سے کم ہوکر67کھرب10ارب60کروڑ93لاکھ86ہزار604روپے ہوگیا۔

پیر کو مارکیٹ میں12کروڑ29لاکھ26ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو18کروڑ78لاکھ6ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کومجموعی طور پر325کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں121کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ185میں کمی اور19کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ95لاکھ ،میپل لیف سیمنٹ 86لاکھ،جہانگیر صدیق کمپنی76لاکھ،پاک الیکٹرون لمیٹڈ73لاکھ اور بینک آف پنجاب70لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں167.84روپے اور پاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں49روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں275روپے اور باٹا پاک کے بھاؤ میں165روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی