پاکستان اورملائیشیاکا دفاع کے شعبوں میں تعاون پراتفاق ،

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم جانی و مالی قربانیاں دیں ، پاکستان جنوبی ایشیاء کی سلامتی کے لئے ایک مرکز ہے،سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کا پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ کمیٹی کے 12 ویں اجلاس سے خطاب

منگل 2 ستمبر 2014 20:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان اورملائیشیا نیتربیت، دوطرفہ دوروں، فوجی مشقوں میں شرکت اور دفاعی مصنوعات کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے فاعی تعاون سے متعلق پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ کمیٹی کے 12 ویں اجلاس میں طے پایا جو  وزارت دفاع راولپنڈی میں ہو اجس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک جبکہ ملائیشیا کے وفد کی قیادت ملائیشیا کی وزارت دفاع کے سیکریٹری جنرل داتو سری حاجی اسماعیل احمد بن حاجی احمد نے کی۔

سیشن کا آغاز دونوں وفود کے سربراہوں کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔پاکستانی وفد نے بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان کے کردار و قربانیوں اور پاکستان کے سیکورٹی تناظر کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی اس موقع پر سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم جانی و مالی قربانیاں دیں ، پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں، یہ ایک جامع آپریشن ہے جس میں دہشت گردوں کے تمام گروپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا انتہائی اہم مقام ہے اور پاکستانی مسلح افواج افغانستان میں جنگ کے اثرات کی روک تھام کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں، پاکستان نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ کر رہا ہے بلکہ خطے کو بھی محفوظ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کی سلامتی کے لئے ایک مرکز ہے۔

بعد ازاں ملائیشیا کے وفد نے افغانستان اور لبنان میں ملائیشیا کی فوجی عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان اور ملائیشیا نے تربیت، دوطرفہ دوروں، فوجی مشقوں میں شرکت اور دفاعی مصنوعات کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ ذیلی کمیٹیوں نے ستمبر 2013ء میں ملائیشیا میں ہونے والے اپنے گزشتہ اجلاسوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا۔

سیکریٹری دفاع اور ملائیشیا کی وزارت دفاع کے سیکریٹری جنرل نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2015-16ء میں ملائیشیا میں ہوگا۔ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ملائیشیا کی وزارت دفاع کے سیکریٹری جنرل نے سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری دفاعی پیداوار کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے امور کا جائزہ لیا۔ ملائیشیا کے وفد نے دفاعی پیداوار کی تنصیبات کا بھی دورہ کیا جن میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ، پاکستان آرڈننس فیکٹریز واہ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے دورے شامل ہیں ،انہوں نے ان یونٹوں میں پیدا ہونے والے دفاعی آلات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی