پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کےدوران نمایاں اضافہ ،

اٹلی کو برآمدات میں 41.17 فیصد اور درآمدات میں 42.45 فیصد کی نموریکارڈ

جمعرات 6 جنوری 2022 14:05

پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے  پہلے پانچ ماہ کےدوران نمایاں اضافہ ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 جنوری 2022ء) پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اٹلی کو برآمدات میں 41.17 فیصد جبکہ  درآمدات میں 42.45 فیصداضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک  کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کا حجم 406.75 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 288.12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبر2021 میں اٹلی کو 78.77 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں، نومبر 2020میں اٹلی کو57.94 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ مالی سال 2021 میں اٹلی کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 773.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اٹلی سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42.45 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

  جولائی سے نومبر2021 تک اٹلی سے 307.37 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے 215.77 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ نومبر 2021 میں اٹلی سے 76.80 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئیں ، نومبر2020 میں اٹلی سے درآمدات پر56.01 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال 2021 میں اٹلی سے درآمدات کا کل حجم 568 ملین ڈالررہاتھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے