سوات سیاحت کے لحاظ سے انتہائی زرخیز ہے ، اس شعبے میں ترقی کے کافی مواقع موجود ہیں، امجد خان آفریدی

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:15

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواکے مشیر کھیل،سیاحت، آرکیالوجی اور امور نوجوانان امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت،قوم اور پاک فوج کی انتھک کوششوں اور بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں سوات میں بحالی امن کے بعداس شورش زدہ خطے کو معاشی و معاشرتی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا وقت کا تقاضا ہے لہذا پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اس اہم مقصد کی تکمیل کے لئے نہ صرف حکومتی سطح بلکہ سول سوسائٹی اور نجی و سرکاری شعبے کے باہمی اشتراک سے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں پاک آرمی ملا کنڈ ڈویژن کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ ٹریڈ سمپوزیم و نمائش 2014کی اختتامی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق نگران وزیر اعلیٰ شمس الملک ، خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد الله شنواری، یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈاکٹر اورنگزیب، ممبرسرحد رورل سپورٹ پروگرام انجنےئر احسان الله اور سوات یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر امداد الله نے موضوع کی مناسبت سے اپنے مقالے پیش کئے اور سوات کی مقامی صنعت ودستکاری کے فروغ پر زور دیا۔

تقریب میں دوسروں کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرصنعت عبدالمنعم، ممتاز صحافی اور کالم نگار ماریہ سلطان، اسلام آباد،گجرات اور گوجرانوالہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور ،سوات انڈسٹری سے وابستہ افراد، ملاکنڈ آرمی ڈویژن کے اعلیٰ حکام اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ امجد آفریدی نے کہا کہ سوات سیاحت کے لحاظ سے انتہائی زرخیز ہے ، اس شعبے میں ترقی کے کافی مواقع موجود ہیں اور یہاں کے زیادہ تر لوگوں کا روزگار بھی اس شعبے سے وابستہ ہے لہذا صوبائی حکومت 27ستمبر کو اپنی پہلی سیاحتی پالیسی کا باقاعدہ اعلان کررہی ہے جس میں سوات میں سیاحت کا فروغ سر فہرست ہو گا۔

مشیر سیاحت نے کہا کہ مالم جبہ سوات میں فائیو سٹار اور تھری سٹار ہوٹلز،چےئر لفٹ کی تنصیب اور سکینگ ریزارٹ کی تعمیر کے لئے نجی شعبے کے ساتھ MOUپر باقاعد ہ دستخط کر دئیے گئے ہیں اور یہ اہم منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا اسی طرح کالام میں بھی چےئر لفٹ کی تعمیر کی فز یبلٹی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سوات میوزیم کا بھی اسی ماہ افتتاح ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے جلد ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ امجد آفریدی نے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا میں 99آثار قدیمہ کے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان مقامات پر سیکشن فور کا نفاذ کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں آثار قدیمہ کے مقامات کے ورچوئل وزٹس کا بھی اجراء کیا جارہا ہے تاکہ صوبے میں موجود ان اہم مقامات کی عالمی سطح پر تشہیر ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح یہا ں کا رخ کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا