اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت ری فنانس کے حصول کے عمل کو ڈیجیٹلائز کر دیا

کسی برآمد کنندہ کی رقم کی حد کو پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایک دفتر سے کسی دوسرے دفتر بھجوانے کی ضرور ت نہیں رہے گی

جمعرات 20 جنوری 2022 14:37

اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت ری فنانس کے حصول کے عمل کو ڈیجیٹلائز کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمد کنندہ کے لیے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت بینکوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے ری فنانس کے حصول کے عمل کو ڈیجیٹلائز کر دیا ہے۔ڈیجیٹائزڈ طریقہ کار کے تحت کسی برآمد کنندہ کی رقم کی حد کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایک دفتر سے کسی دوسرے دفتر کو بھجوانے کی ضرورت نہیں رہے گی جس سے ای ایف ایس کیسز کی پراسیسنگ تیزی سے ہو سکے گی اور ای ایف ایس کے تحت قرضے کی سہولت لینے والے بینکوں اور برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچے گا۔

مرکزی بینک کے مطابق ری فنانس کے عمل کی ڈیجیٹائزیشن سے عملی کارکردگی بڑھانے کے لیے موثر طور پر ٹیکنالوجی کا استعمال ہوسکے گا۔ اب ای ایف ایس سے متعلق کیسز اور دیگر متعلقہ اعدادوشمار بینک برقی طریقے سے اسٹیٹ بینک کو ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کرائیں گے تاکہ ان پر برق رفتاری سے ضوابطی فیصلے کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

تاہم ابتدا میں ای ایف ایس کیسز کا ڈیجیٹائزڈ عمل موجودہ دستی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ کچھ عرصہ چلے گا، اس کے بعد بینکوں کی جانب سے کاغذی کارروائی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی اور صرف الیکٹرانک طریقہ استعمال ہوگا۔

آن لائن پلیٹ فارم سے بینکوں کو حقیقی وقت میں اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے گئے ای ایف ایس سے متعلقہ کیسز کے بارے میں تازہ ترین صورت حال کا ٹریک رکھنے میں مدد ملے گی۔مزید برآں بینک اپ ڈیٹڈ صورت حال کی سسٹم سے شائع کردہ رپورٹیں نکال سکیں گے تاکہ انہیں صارفین کو دے سکیں۔ڈیجیٹائزیشن پر عمل درآمد سے اسٹیٹ بینک بعض آپریشنز بینکوں کے حوالے کر سکے گا جس میں بینکوں کی طرف سے ای ایف ایس کی حد کو اپنی ضروریات کے مطابق ذیلی طور پر مختص کرنا ہے۔مرکزی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ ای ایف ایس کے وظائف کی ڈیجیٹائزیشن سے وسائل کا تحفظ ہوگا اور کاموں کی تکمیل میں لگنے والا وقت کم ہونے سے عملی کارکردگی بڑھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن