گنے کی امدادی قیمت کا فوری اعلان کیا جائے، سابقہ سپورٹ پرائس ،

میں کاشت کاروں کے لاگت اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے،کسان بورڈ پاکستان

ہفتہ 13 ستمبر 2014 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گنے کی سپورٹ پرائس کا فوری اعلان کرے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے سال 2012-13 اور 2013-14 کے لیے جو قیمت خرید مقرر کی تھی اس سے کاشت کاروں کے لاگت اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔ گنے کی کاشت، کاشت کاروں کے لیے گھاٹے کا سودا ثابت ہوئی۔

حکومت سپورٹ پرائس کا اعلان کرتے وقت دیانت داری سے فی ایکڑ پیداوار اور اس پر آنے والے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت کا اعلان کرے۔ کسان بورڈ پاکستان کی مرکزی کماد کمیٹی کے تخمینہ کے مطابق ہمارے ہاں عموماً 600من فی ایکڑ پیداوار ہے اور کم و بیش 119000 روپے فی ایکڑ لاگت آتی ہے جس کے حساب سے فی من اخراجات 198روپے 33پیسے ہے۔

(جاری ہے)

اب کاشتکار کے لیے یہ ناممکن ہے کہ وہ 200روپے فی 40کلوگرام میں اپنی فصل شوگر ملز کے حوالے کر دے۔

کسان بورڈ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گنے کی کم از کم قیمت 250روپے فی من مقرر کی جائے اس سے کم قیمت کاشت کاروں کے لیے سراسر نقصان ثابت ہو گی جب کہ حالیہ سیلاب نے بھی کماد کی فصل کو خاصہ نقصان پہنچایا ہے جب کہ حکومت کی ناقص زرعی پالیسیوں سے کاشت کار مسلسل خسارے میں جا رہے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ شوگر ملز کی طرف سے کاشت کاروں کو ان کی فصل کی قیمت فوری ملنی چاہیے۔ سی پی آر کو چیک کا درجہ دیا جائے یا کاشت کاروں کو رقوم کی ادائیگی بذریعہ چیک کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی