اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے اضافہ کر دیا گیا

منگل 16 ستمبر 2014 15:39

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے اضافہ کر دیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے اضافہ کر دیا گیا ۔ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو ، 120روپے گھریلو سلنڈر ، 480روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کر دیا۔ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ چھ روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلو تک کا بلاجواز اضافہ کیا گیا ۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہاکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا گزشتہ چھ روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلوکا بے بنیاد اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں نے مصنوعی قلت کا ڈرامہ رچا کرڈیمانڈ اور سپلائی کا ڈھونگ رچایا ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی مافیہ کی روزانہ کی بنیاد پر کروڑ وں روپے کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ، وزیر پیٹرولیم اور وزارت پیٹرولیم سے اپیل ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں ۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد کراچی 115روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1330روپے ، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر 140روپے فی کلو، 1630روپے گھریلو سلنڈر، میرپور ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ، بنو145روپے فی کلو، 1690روپے گھریلو سلنڈر،راولپنڈی، اسلام آباد 160روپے فی کلو، 1870روپے گھریلو سلنڈر، مری نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر ، فاٹا 170روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1990روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..