- Home
- Business
- Business News
- عالیشان پاکستان نمائش میں 20 سے 25 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے ہوئے،ایس ایم منیر ،
عالیشان پاکستان نمائش میں 20 سے 25 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے ہوئے،ایس ایم منیر ،
نمائش کے پہلے دن سے ہی انڈین ٹریڈ کمیونٹی اور صارفین کی جانب سے نمائش میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا،سی ای او ٹڈاپ
منگل 23 ستمبر 2014 19:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)کی جانب سے لائف اسٹائل پر منعقد کی گئی نمائش عالیشان پاکستان میں 15 ملین امریکی ڈالر کے بزنس کے علاوہ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے ذریعے 20 سے 25 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے ہوئے۔ یہ بات ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کراچی میں واقع اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش کے پہلے دن سے ہی انڈین ٹریڈ کمیونٹی اور صارفین کی جانب سے نمائش میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔ چار روزہ نمائش کے دوران تقریباً پانچ لاکھ افراد نے نمائش کا دورہ کیا۔ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کی لائف اسٹائل پر نمائش عالیشان پاکستان پراگتی میدان نئی دہلی کے ہال نمبر 14 اور 18 میں ستمبر 11سے 14 کے دوران متعقد کی گئی۔(جاری ہے)
یہ نمائش ترقی یافتہ پاکستان کے اعلٰی درجے کے برانڈز کی دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش تھی۔ پاکستان کے اعلٰی درجے کے برانڈ بشمول گل احمد، الکرم، اورینٹ، چین ون، جنید جمشید، بونینزا اور بریزے نے نمائش میں حصہ لیا اور بھارتی ٹریڈ کمیونٹی نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔نمائش میں 135 سے زائد برانڈز نے 270 اسٹال کے ذریعے اپنی مصتوعات پیش کیں۔
اعلٰی درجے کے ریٹیلر برانڈ: کھاڈی، ثناسفیناز، کیسریا، شارق ٹیکسٹائل، لالہ ٹیکسٹائل، نیڈل امپریشن نے حصہ لیا۔ پاکستان کے بہترین ڈیزائنر؛ ثانیہ مسکٹیہ، دیپک پروانی، فائزہ سمیع، فیشن پاکستان کونسل، عمر سعید، فرناز مصطفی نے نمائش کے ڈیزائنر سیکشن کو رونق دی۔ دیگر شعبوں میں ماربل، گرینائٹ، دستکاری، ملبوسات ، زیورات سے بھی مشہور پاکستانی برانڈزوہاں موجود تھے۔ نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کے لیے لالت ہوٹل میں ایک آرٹ نمائش منعقد کی گئی جس کا افتتاح مشہور بھارتی آرٹسٹ پدما وبھوشن شری ستیش گجرال نے کیا۔ پاکستان کے نمایاں تاجروں پر مشتمل ایک اعلٰی سطحی وفد نے بھی نمائش میں شرکت کی۔ دس ستمبر کو ایک فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں بہترین پاکستانی ڈیزائنر برانڈ ز بشمول کیسریا، فائزہ سمیع، لالہ ٹیکسٹائل، رنگ جا، آہاں، فنکسیا، وردہ سلیم، دیپک پروانی، فرناز مصطفٰی کی مصنوعات کو پیش کیا گیا۔ مشہور بھارتی فلم ساز اور ادیب مہیش بھٹ نے بھی فیشن شو میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کے اختیاری کردار کی اہمیت اور اختلافات کو ثقافت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)کی جانب سے 12 ستمبر کو انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انڈین کامرس منسٹری کے ساتھ ایک بزنس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پاکستانی فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انڈین فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک مشترکہ ایم او یو پر بھی متفق ہوئے۔ پاکستانی فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور حلقوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے بزنس ٹو بزنس میٹنگز بھی منعقد کیں۔ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے اپنے خطاب میں کہا، ’میں اس موقع پر بھارتی اعلٰی حکام کی جانب سے کیے جانے والے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہونگا۔
ہم پاکستانی وزارتِ تجارت کے بھی مشکور ہیں کہ ہمیں ان کا ہر قدم پر مکمل تعاون حاصل رہا۔ میں اپنے میڈیا کے دوستوں کا ذاتی طور پر مشکور ہوں جنہوں نے ہماری کوششوں کی مثبت اور تخلیقی رپورٹنگ کے ذریعے عالیشان پاکستان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔ میں اپنے ٹی ڈی اے پی کے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنا چاہونگا جنہوں نے ان تھک محنت کرکے اس عظیم الشان نمائش کو ممکن بنایا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن عالیشان پاکستان میں پوری طرح سے شامل تھا اور انہوں نے ہمیں مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی۔‘میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹی ڈی اے پی کی سیکریٹری رابعہ جویری نے کہا، ’ہم نے نمائش میں حصہ لینے والے اداروں سے فیڈبیک لینے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ ہمارے ابتدائی اندازوں کے مطابق عالیشان پاکستان کے دوران پاکستانی اداروں نے پندرہ ملین امریکی ڈالر کا بزنس کیا۔ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے ذریعے مستقبل کے بیس پچیس ملین امریکی ڈالر کے کے دو طرفہ معاہدے بھی ہوئے۔ ‘رابعہ جویری نے مزید کہا، ’بھارتی صارفین کی جانب سے حوصلہ افزائی کو مدنظر رکھتے ہوئے نمائش میں حصہ لینے والے پاکستانی ادارے دیگر بھارتی شہروں میں بھی نمائش کے انعقاد کے ہمارے اعلان کے منتظر ہیں۔ اس کے علاوہ عالیشان پاکستان کی دہلی میں سالانہ بنیادوں پر نمائش کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔Browse Latest Business News in Urdu
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار
میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ
ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین
اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی
آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..
انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..
کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین
ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان
کوریا کے صنعتکاروں کے 4رکنی وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ..
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ، صدر لاہور چیمبر کاشف انور
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
آزاد اورغیر جانبدار صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے، آئی سی سی آئی کے صدر کا ..
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
PSX Live Index
Updated: 07:29:02am | 04-05-2024
Status: Closed | Volume: 452,155,229 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary