کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں27ارب80کروڑ روپے سے زائد کی کمی،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس155.53پوائنٹس کمی سے 29940.27پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 25 ستمبر 2014 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 30000 کی نفسیاتی حدسے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں27ارب80کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت13.76فیصدکم جبکہ50.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آٹو موبائل،آئل اور ٹیلی کا سیکٹر میں خریداری کے باعثکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30167پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم گذشتہ شب رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد شہر کے مختلف مقامات پردئیے گئے احتجاجی دھرنوں کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب ا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس155.53پوائنٹس کمی سے 29940.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 175کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،210کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 28کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں27ارب 80کروڑ70لاکھ 51ہزار 51روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب79ارب 96کروڑ10لاکھ 54ہزار 372روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں15کروڑ43لاکھ 92ہزار 590شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں2کروڑ46لاکھ 36ہزار60شیئرز کم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے 1550.00روپے اورایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت41.97روپے اضافے سے 1026.96روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت253.27روپے کمی سے10646.73جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے 7750.00روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو غنی آٹو موبائل کی سرگرمیاں80لاکھ22ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت67پیسے اضافے سے6.34روپے جبکہ دیوان موٹرز کی سرگرمیاں61لاکھ77ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت64پیسے اضافے سے7.16روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 149.54پوائنٹس کمی سے 20416.50پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 387.94پوائنٹس کمی سے 48675.37جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 80.56پوائنٹس کمی سے 21967.64پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے