- Home
- Business
- Business News
- بجلی کے ٹیر ف میں اضافے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ 2013 ء کے عام انتخابات سے قبل نگران ..
بجلی کے ٹیر ف میں اضافے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ 2013 ء کے عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نے کیا تھا، ترجمان وزارت خزانہ
ہفتہ 27 ستمبر 2014 21:19
اسلام آباد (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) وزارت خزانہ نے ملک میں بجلی کے ٹیرف میں اضافہ اور اضافی بل بجھوانے میں اپنے کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کی ہے ، ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے ٹیر ف میں اضافے کا فیصلہ موجودہ حکومت کے قیام میں آنے سے قبل بلکہ 2013 ء کے عام انتخابات سے بھی سے بھی قبل نگران حکومت نے کیا تھا،وزارت خزانہ ملک میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی کی امداد کر رہی ہے مگر وزارت پانی و بجلی توانائی کے شعبہ سے متعلقہ مسائل کو خود اپنے طور پر حل کر رہی ہے اوور اس میں وزارت خزانہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
ہفتہ کے روز وزارت خزانہ کے ترجمان نے وزارت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ کا بجلی کے ٹیرف میں اضافے اور صارفین کو اضافی یا زائد بجلی کے بل بجھوائے جانے کے معاملہ میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے میڈیا کے ایک حصہ میں چھپنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔(جاری ہے)
ترجمان وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ بجلی کے ٹیر ف میں اضافے کا فیصلہ موجودہ حکومت کے قیام میں آنے بلکہ 2013 ء کے عام انتخابات سے بھی قبل نگران حکومت نے کیا تھا تاہم بعد میں وزیر پانی و بجلی نے اس فیصلے کو واپس لے لیا تھا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی ٹیرف کے اثرات کو برداشت کیا گیا ۔
ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کی کہ وزارت خزانہ ملک میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی کی امداد کر رہی ہے مگر وزارت پانی و بجلی توانائی کے شعبہ سے متعلقہ مسائل کو خود اپنے طور پر حل کر رہی ہے اوور اس میں وزارت خزانہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک گذشتہ ماہ آنے والے بجلی کے زائد بلوں کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے ہی وفاقی کابینہ کو آزاد آدیٹر تعینات کرنے کی سفارش کی تھی تا کہ نہ سرف زائد بلوں کے معاملہ کا جائزہ لیا جا سکے بلکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور اصلاحی اقدامات متعارف کروائے جا سکیں، اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی ہی سفارشات پر وفاقی کابینہ نے وزارت پانی و بجلی کو خودمختار آڈیٹرز کی تعیناتی کرنے کی ہدایت کی تھی ۔Browse Latest Business News in Urdu
اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک
خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ
تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس
اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..
پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق
ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..
لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..
فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے
برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
PSX Live Index
Updated: 11:59:02pm | 27-04-2024
Status: Closed | Volume: 541,144,650 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary