کراچی ،ٹیلی نار پاکستان اور تعمیر مائیکرو فائنانس بینک کی مشترکہ کاروباری کاوش،

ایزی پیسہ کا موبائل آکاؤنٹ ہولڈرزکیلئے آپس میں رقم کی منتقلی مفت کرنے کا اعلان

ہفتہ 27 ستمبر 2014 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان کی اولین ،سب سے بڑی اورصفِ اوّل کی برانچ لیس بینکنگ سروس ،اورٹیلی نار پاکستان اور تعمیر مائیکرو فائنانس بینک کی مشترکہ کاروباری کاوش ایزی پیسہ نے اپنے 30لاکھ سے زائد ایزی پیسہ موبائل آکاؤنٹ ہولڈرزکے لئے آپس میں رقم کی منتقلی مفت کرنے کا اعلان کردیاہے۔ واضح رہے کہ ایزی پیسہ نے پاکستانی برانچلیس بینکنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ ایجنٹس کی بنیاد پر سبقت قائم رکھی ہوئی ہے۔

2013 میں ایزی پیسہ کے نیٹ ورک پر ہونے والی ٹرانزایکشنز کا پاکستان کے جی ڈی پی میں تقریباًایک فیصد تک کا حصہ شامل رہا ہے ۔ اس موقع پر تعمیر مائیکرو فائنانس بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم حسین نے کہا کہ پاکستانی مالیاتی نظام میں لوگوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹس کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں 30لاکھ سے زائد ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹس اس بات کے ضمانت ہیں کہ ہم مختلف طبقوں میں آسان اور مکمل تحفظ کے ساتھ رقم کی منتقلی فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے صارفین کو ایزی پیسہ آؤٹ لیٹس پر آسان اور موثر انداز میں بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم کے ذریعے آکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرکے معاشی دھارے میں لوگوں کو شمولیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف فائنانشل سروسز آفیسر یحیٰ خان نے کہا کہ ایزی پیسہ اپنے صارفین کی ضروریات او رترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جدت پسندی کے ساتھ مالیاتی نظام میں لوگوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے عزم میں سرشار ہے اور ہمارے موبائل اکاؤنٹ ہولڈز کو مفت رقم کی منتقلی کی خدمات فراہم کرنا ہمارے اس عظم کی ترجمانی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایزی پیسہ اس پیش رفت کے ساتھ برانچلیس بینکنگ کے شعبے میں اپنے موبائل اکاؤنٹ ہولڈرز کو مفت رقم کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے والی پہلی سروس بھی بن گئی ہے جو ملک بھر کے 800شہروں میں50ہزار سے زائدآؤٹ لیٹس کے ذریعے 60لاکھ صارفین کو روزانہ آسان، محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس فراہم کررہی ہے۔ ایزی پیسہ: ملک کی پہلی حقیقی برانچ لیس بینکنگ سروس ایزی پیسہ کا آغاز ٹیلی نار پاکستان اور تعمیر مائیکروفنانس بینک کے اشتراک سے 2009ء میں ہوا۔

اس وقت یہ سروس 800سے زائد شہروں میں 50ہزار سے زائد ایزی پیسہ شاپس پر موجودہے۔اس سروس کے ذریعے ہر ماہ تقریباً60لاکھ افرادروزانہ ایزی پیسہ کے تحت 3لاکھ80ہزار ٹرانزیکشنز کرتے ہیں۔پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ کے شعبے میں ایزی پیسہ کا سب سے بڑا پروڈکٹ پورٹ فولیو ہے جس میں رقم کی ادائیگی، بچت، بیمہ،ATMکارڈاورآئی بی ایف ٹی سہولت شامل ہیں جو کہ 1لنک کے ذریعے منسلک تمام بینکوں میں خدمات فراہم کرتی ہیں ۔فروری 2014میں ، ایزی پیسہ نے عالمی موبائل کانفرنس ، بارسلونا اسپین میں دنیا کی سب سے بہترین موبائل منی سروس اورابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں خواتین کیلئے بہترین موبائل سروس کے 2جی ایس ایم اے ایوارڈ صاصل کئے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..