پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجیزکی توانائی کے بحران کو مرحلہ وار حل کرنے کیلئے شارٹ ٹرم ولانگ ٹرم پلاننگ

منگل 30 ستمبر 2014 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجیز (پیکرٹ) نے ملک بھر میں توانائی کے بحران کو مرحلہ وار حل کرنے کیلیے مختلف منصوبوں کے ذریعے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کررکھی ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا میں مائیکرو ہائیڈل پلانٹس سے شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت 2011 سے 2015 تک 5 میگاواٹ (25ہزار گھروں کو) کو روشن کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 485 یونٹس 8 میگاواٹ بجلی فراہم کررہے ہیں جو70ہزار گھروں کو بجلی فراہم کررہے ہیں اورلانگ ٹرم پلاننگ کے ذریعے یہ ہدف 2020 تک 20 میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی جو ایک لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرے گی۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس، کوکنگ، لائٹننگ، آبپاشی اور پاور جنریشن جیسے منصوبوں کے ذریعے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی کے تحت 50 ہزاریونٹس کے ذریعے 3 لاکھ ملین مکعب کیوبک گیس یومیہ پیدا کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت4 ہزار یونٹس کام کررہے ہیں جہاں 18 ہزارمکعب کیوبک گیس یومیہ پیدا کی جارہی ہے۔کمرشل بنیادوں پر پیکرٹ کی تکنیکی مدد کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرکے سولر واٹر ہیٹرز تیار کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کا ابتدائی ہدف 2016 تک 10 ہزار یونٹس تیار کیے جائیں گے۔ اس کیلیے 5 مختلف ماڈلز تیار کیے گئے ہیں، ان کی تیاری سے یومیہ فی یونٹ 125سے 260 لیٹر کی بچت ہوگی، جبکہ 2020تک ان کی تعداد 25 ہزارکرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت سولر ڈرائیر تیار کیے جارہے ہیں جو پرائیویٹ سیکٹر کی مددسے شروع کیا گیا ہے، اس میں 50، 100 اور 500کلوگرام ہیت کی اشیا کو ڈرائی کیاجائے گا۔بنیادی طور پر اس کا ہدف 50ہزاراور2020تک ایک لاکھ یونٹس رکھا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت باکس اور ڈش ٹائپ سولر ککر تیار کیے جائیں گے جس کا 2016 تک ہدف ایک لاکھ اور 2020 تک 2لاکھ یونٹس تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

سولر سیلزکے ذریعے پی وی ماڈیولز تیارکیے جائیں گے جس کے تحت 2016تک 5 میگاواٹ بجلی پیداکی جائیگی جو 2020تک 10 میگاواٹ تک کی جائیگی۔ ونڈٹربائینز کے ذریعے 155 یونٹس لگائے جائیں گے، 2 میگاواٹ سے لے کر 10میگاواٹ تک کے ہوں گے جس سے 1600 گھرانوں کوبجلی فراہم کی جارہی ہے۔ 2016 تک اس کا ہدف 10ہزارہے جس سے 10میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو 50 ہزارگھرانوں کو بجلی فراہم کرے گا جبکہ 2020 تک دس میگاواٹ کا ہدف رکھا گیا ہے۔

پیکرٹ کاادارہ 8 مئی 2001 میں معرض وجود میں ا?یا تھا ادارے کا مرکزی دفتراسلام ا?باد جبکہ ریجنل دفاتر کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہیں جبکہ فیلڈ دفاتر ایبٹ ا?باد، مظفرا?باد، بہاولپور، گھوٹکی میں کام کررہے ہیں۔ پیکرٹ نے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے رواں مالی سال کیلیے 100 سولرٹیوب ویل کی تنصیب کیلیے 2ارب 49 کروڑ 98 لاکھ، گھروں میں سولر پینل کیلیے 4ارب 49 کڑور، مائیکروومنی ہائیڈرو پاور پلانٹس کیلیے 95 کڑور، گرین پبلک بلڈنگزپراجیکٹ کیلیے 61 کڑور 32 لاکھ، بائیوگیس پلانٹس کی تنصیب کیلیے 48 کڑور16 لاکھ مانگ رکھے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب