سیلابوں کی تباہی سے بچنے کا سود مند ترین نسخہ ڈیموں کی تعمیر ہے‘ پیاف

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پیاف کے سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ نے کہا ہے کہ سیلابوں کی تباہی سے بچنے کا سود مند ترین نسخہ ڈیموں کی تعمیر ہے، حکومت مذموم اندیشوں پر ملکی ترقی کو ترجیح دے اور کالاباغ ڈیم پر کام شروع کرائے ،ہر دوسرے تیسرے سال بھارت کی سازشوں سے منہ زور پانی ہرے بھرے کھیتوں کو بہا لے جاتا ہے، ہزاروں مال مویشی اور بستیاں سیلاب کی نذر ہوجاتی ہیں، اگر ڈیم تیار ہوں یا ہورہے ہوں تو کم از کم آنے والی نسلیں بربادی سے بچ جائیں گی۔

(جاری ہے)

تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیاف کے سینئر وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ حکومت بے گھر افراد کی بحالی پر خطیر سرمایہ خرچ کردیتی ہے لیکن جونہی سیلابی پانی کا زور کم ہوتا ہے حکومتیں مستقبل بچانے کی منصوبہ بندی کرنے کے بجائے اس طرح دیگر کاموں میں مصروف ہوجاتی ہیں کہ جیسے اس ملک میں آئندہ کبھی سیلاب آنے کا اندیشہ نہیں رہا۔ خامس سعید بٹ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہے ، حکومت اور عوام بے گھر ہونے والے خاندانوں کو خوراک و رہائش مہیا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ سیلاب نے قومی وجود پر لگنے والے زخموں کو کئی گنا بڑھادیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی