کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار

کے ایس ای 100 انڈیکس 30ہزار پوائنٹ کی سطح عبور کرگیا ، 24ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 70 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 30ہزار پوائنٹ کی سطح عبور کرگیا جبکہ 24ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 70 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔ کاروباری لین دین بھی بدھ کی نسبت 4کروڑ شیئرز زائد رہا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا‘ ٹریدنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے بینکنگ‘ ٹیلی کام‘ فرٹیلائزر سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں دلچسپی ظاہر کی اور کم قیمت حصص کی خریداری کو بھی ترجیح دی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30ہزار اور 30100پوائنٹ کی 2بالائی حدوں کو عبور کرتا ہوا 30151.71پوائنٹ پر جا پہنچا تاہم چھوٹے سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے باعث انڈیکس 30100پوائنٹ کی سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات سے قبل تیزی حیران کن ہے، جمعہ کو مارکیٹ میں بڑی گراوٹ کے خدشات بھی موجود ہیں کیونکہ بڑے سرمایہ کاروں نے تعطیلات سے قبل مارکیٹ کو سہارا دینے کی خاطر سرمایہ کاری کی لیکن پرافٹ ٹیکنگ کا عنصرمارکیٹ کو کسی بھی وقت مندی سے دوچار کر سکتا ہے ۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 74.97پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 29996.61پوائنٹ سے بڑھ کر 30071.58پوائنٹ پر جا پہنچا اس طرح 33.29پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 20431.43پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21985.91پوائنٹ سے بڑھ کر 22073.39 پوائنٹ پر بند ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں میں معمولی تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 24ارب 22کروڑ 15لاکھ 39ہزار 707روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69کھرب 79ارب 90کروڑ 49لاکھ 13ہزار 938روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 4 ارب 12کروڑ 64لاکھ 53ہزار 645روپے ہوگیا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں 16کروڑ 84لاکھ 66ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے ریکارڈ ہوا جبکہ بدھ کو 12کروڑ 53لاکھ 91ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا اور ٹریڈنگ ویلیو 7ارب روپے تک محدود تھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 387کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 208کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،162میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے بینک الفلاح 1کرور 80لاکھ‘ دیوان موٹرز‘ 1کروڑ 19لاکھ عسکری بینک 96لاکھ‘ پی ٹی سی ایل 68لاکھ اور اینگرو فرٹیلائزر 62لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاک کے بھاؤ میں 100روپے اور رفحان میظ کے بھاؤ میں 50روپے کا اضافہ جبکہ موری بریورے کے بھاؤ میں 52.56روپے اور شیزان انٹرنیشنل کے بھاؤ میں 39.95روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی