دیا مر بھاشا ڈیم پرہونے والی کانفرنس کافی تفصیلی اور کامیاب رہی ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار

جمعرات 9 اکتوبر 2014 20:34

دیا مر بھاشا ڈیم پرہونے والی کانفرنس کافی تفصیلی اور کامیاب رہی ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار

واشنگٹن ڈی سی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے گذشتہ عام انتخابات کے دوران قومی و بین الاقوامی مبصرین نے بھی ان انتخابات پر اعتماد کا اظہار کیا تھا تاہم حکومت پر امید ہے کہ دھرنوں کے مسئلہ کو جلد پہ بات چیت کے زریعے سیاسی طور پرحل کر لیا جا ئے گا ،دیا مر بھاشا ڈیم پرہونے والی کانفرنس کافی تفصیلی اور کامیاب رہی جس میں امیریکی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے منصوبہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، گذشتہ 50 دن میں ہونے والی سیاسی محاذ پر نمودار ہونے والی ہچکیوں کے باوجود عالمی مالیاتی ادروں نے پاکستان کی معیثت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے،گزشتہ برس پاکستان کی معیثت کے تمام عشاریہ مثبت رہے۔

(جاری ہے)

، 6 برس کے بعد ملک کی جی ڈی پی پیداوار میں4 فیصد اضافہ ہوا، ملک کی سالانہ آمدن میں 16 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گذشتہ برس صرف 3 فیصد تھا، پاکستان کے ترسیلات زر میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا،جمعرات کے روز امریکہ کی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کیرولین ایٹکنسن نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، جس دوران وفاقی وزیر نے امریکہ کی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کو دیا مر بھاشا ڈیم کے حوالے سے ہونے والی کامیاب کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم پرہونے والی کانفرنس کافی تفصیلی اور کامیاب رہی جس میں امیریکی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے منصوبہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیثت صحیح راہ پر گامزن ہے اور تمام اقتصادی عشاریوں نے بہتر نتائج ظاہر کئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے اپنے پہلے برس کے دوران اچھے مالیاتی نظم و ضبط اور کارکردگی کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث گذشتہ 50 دن میں ہونے والی سیاسی محاذ پر نمودار ہونے والی ہچکیوں کے باوجود عالمی مالیاتی ادروں نے پاکستان کی معیثت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کو آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نہایت سرگر می انتخابی اصلاحات کے ایجنڈا پر کام کر رہی ہے کیونکہ یہ اس کے انتخابی منشور کا بھی حصہ تھا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے گذشتہ عام انتخابات کے دوران قومی و بین الاقوامی مبصرین نے بھی ان انتخابات پر اعتماد کا اظہار کیا تھا تاہم حکومت پر امید ہے کہ ان دھرنوں کے مسئلہ کو جلد پہ بات چیت کے زریعے سیاسی طور پرحل کر لیا جا ئے گا۔

ملک کی اقتصادی صورتحال پر بات کر تے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار س نے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کیرولین ایٹکنسن کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس پاکستان کی معیثت کے تمام عشاریہ مثبت رہے۔، 6 برس کے بعد ملک کی جی ڈی پی پیداوار میں4 فیصد اضافہ ہوا، ملک کی سالانہ آمدن میں 16 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گذشتہ برس صرف 3 فیصد تھا، پاکستان کے ترسیلات زر میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث ملک کو درپیش بیرونی زد پزیری میں خاصی کمی واقع ہوئی۔

اس موقع پر امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادی امور کیرولین ایٹکنسن نے پاکستانی معیثت کی جانب سے گذشتہ 12 ماہ کے دوران مثبت رجحانات ظاہر ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہونے والے پاکستان-امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے حوالے سے بھی پر امید ہیں۔ کیرولین ایٹکنسن نے عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام برائے پاکستان میں پاکستان کے لئے اپنی بھرپور حمایت فراہم کرنے کی یقین دھانی کرواتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مطلوبہ اضافہ ہو گا اور پاکستان جلد ہی توانائی اور ٹیرف کے مسائل پر قابو پا لے گا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے ماہرین اور وفود کے تبادلے کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے کو بہر صورت کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے ان کو مطلع کیا کہ پاکستان میں متعلقہ افراد دونوں ممالک کے مابین یو ایس ٹی آر اور با ہمی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھرپورکام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی مطلوبہ تنائج حاصل کر لئے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..