کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں51ارب97کروڑ روپے سے زائدکی کمی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعدجمعرات کومندی رہی اور کے ایس ای انڈیکس30100اور 30000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں51ارب97کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.82فیصدزائد جبکہ48.95فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومت مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آٹوموبائل، بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30122پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس124.29پوائنٹس کمی سے 29978.94پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 188کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،179کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں51ارب 97کروڑ1لاکھ 67ہزار 47روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب55ارب 23کروڑ9لاکھ 8ہزار 147روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں12کروڑ33ہزار 30شیئرز رہیں جو گذشتہ روز کے مقابلے میں76لاکھ 73ہزار370شیئرز زائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے مری بریوری کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت24.86روپے اضافے سے 1018.50روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت24.00روپے اضافے سے 954.00روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت44.50روپے کمی سے855.50جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت27.00روپے کمی سے 823.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کودیوان موٹرز کی سرگرمیاں1کروڑ8لاکھ1ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے8.80روپے جبکہ پرویز احمد کی سرگرمیاں1کرور3لاکھ37ہزار55 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے سے3.77روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 152.70پوائنٹس کمی سے 20296.32پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس247.10پوائنٹس کمی سے 48666.54جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 160.90پوائنٹس کمی سے 21930.92پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز