ایف بی آر کے درجنوں افسران کیخلاف انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کارروائی کا امکان‘ افسران کی فہرست (کل)سینٹ میں پیش کی جائے گی

اتوار 12 اکتوبر 2014 18:34

ایف بی آر کے درجنوں افسران کیخلاف انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کارروائی کا امکان‘ افسران کی فہرست (کل)سینٹ میں پیش کی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) ایف بی آر کے درجنوں افسران کیخلاف انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کارروائی کا امکان‘ افسران کی فہرست (کل) پیر کو سینٹ میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں فیڈرل بورڈ آفی ریونیو کے 60 کے قریب افسران جن کی آمدنی قابل ادائیگی ٹیکس ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کرتے‘ کیخلاف وزارت خزانہ کی ہدایت پر سخت کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسروں سے ٹیکس وصول کرنے والے ادارے کے اپنے ہی افسران کی ٹیکس ادا نہ کرنے کی روش نے ٹیکس وصولی کے نظام کو بے حد نقصان پہنچا ہے۔ پورے ملک میں ایف بی آر کے ممبر‘ کمشنرز‘ ایڈیشنل کلکٹر و دیگر افسران جن کی آمدنی ٹیکس دینے کے قابل ہے مگر وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے‘ پر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلبی بھی کی گئی ہے اور ان افسران کی مکمل فہرست سینٹ سیکرٹریٹ میں طلب کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے تمام افسران کی لسٹ سینٹ سیکرٹریٹ کو فراہم کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان تمام افسران جو ٹیکس ادا نہیں کرتے‘ کو ملنے والے الاؤنسز روک لئے گئے ہیں اور ان کیخلاف مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق (کل) پیر کو سینٹ کے اجلاس میں ایف بی آر کے ٹیکس چور افسران بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی