لاہور چیمبر کا مارک اپ کی شرح میں ایک بار پھر اضافے پر اظہار تشویش

منگل 24 مئی 2022 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مارک اپ کی شرح میں ڈیڑھ فیصد اضافے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعت و تجارت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور صنعتی وسعت کی راہ میں رکاوٹیں بھی حائل ہونگی۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر ، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ ڈیڑھ فیصد اضافہ سے معیشت کے تمام شعبوں کو بھاری نقصان ہوگا، سٹیٹ بینک کو چاہیے کہ وہ مارک اپ ریٹ میں اضافہ واپس لے اور اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے تاکہ نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مارک اپ کی شرح علاقائی ممالک کے برابر لانا ضروری ہے، مارک اپ کی شرح میں حالیہ اضافہ سے صنعتوں کی ترقی کے لیے اشد ضروری فنانس تک رسائی مزید مشکل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نجی شعبے کے لیے قرض کی دستیابی جی ڈی پی کے سترہ فیصد کے مساوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ سب سے زیادہ قرض حکومت لیتی ہے اس لیے مارک اپ ریٹ میں اضافہ سے مالیاتی خسارہ میں اضافے سمیت دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے باوجود بہت سے ممالک نے اپنی معاشیات کے تحفظ کے لیے یا تو مارک اپ ریٹ میں کمی کی ہے یا جلد ہی کرنے جارہے ہیںجبکہ جاپان، سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک جیسے ممالک مارک اپ کی شرح صفر کے نیچے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ہمیں خطے کے دیگر ممالک کی طرح ملک کو مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاروں کے لیے جنت بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات اٹھانا ہونگے جن میں سے ایک مارک اپ کی شرح میں کمی بھی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ علاقے کی دیگر معاشیات کو مدنظر رکھتے ہوئے مارک اپ کی شرح میں کمی لائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب