بین الاقوامی کانفرنس وفاقی دارالحکومت میں کل ہوگی،مندوبین اسلام آباد پہنچ گئے

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) بین الاقوامی کانفرنس وفاقی دارالحکومت میں کل(پیر کو ) ہوگی، مندوبین شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ نیٹو و امریکی افواج کے افغانستان سے ممکنہ انخلاء کے تناظر میں کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔ پاکستان کے ہمسایہ ممالک چین اور افغانستان کے مایہ ناز اسکالرز، سفارتی ماہرین، تھنک ٹینکس کے نمائندے و دیگر مندوبین دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دوروزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں جو کل بروز اتوار19اکتوبروفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میں شروع منعقد ہوگی۔

کانفرنس کے میزبان اور پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ نیٹو اور امریکی افواج کے افغانستان سے ممکنہ انخلاء کے تناظرمیں خطے کے اہم ترین ممالک چین، پاکستان اور افغانستان کے کلیدی تھنک ٹینکس کے مابین ڈائیلاگ وقت کی اشد ضرورت سمجھاجا رہا تھا ، جرمن غیرسرکاری ادارے (کے اے ایس) کے اشتراک سے پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تینوں ہمسایہ ممالک کے تھنک ٹینکس کے مابین ڈائیلاگ کے فروغ کیلئے کانفرنس کا انعقاد کرانا اپنی نوعیت کی منفردکاوش ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہد جوکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین بھی ہیں ، نے مزید کہاکہ کانفرنس کا مقصد افغانستان کے ساتھ علاقائی تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس روڈ میپ کا تعین کرنا ہے، قریبی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ، اقتصادی روابط میں بہتری کے ساتھ دہشت گردی و انتہا پسندی کے عفریت کا مقابلہ کرنے اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

اس اہم ترین کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے جرمن پولیٹیکل فاوٴنڈیشن (کے اے ایس) کے پاکستان میں نمائندے رونی ہین نے امید ظاہر کی ہے کہ سہ فریقی ڈائیلاگ کے انعقاد سے افغانستان کا حالیہ منظرنامہ اور بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے گا ۔ افتتاحی دن کے کلیدی مقررین میں میزبان سینیٹر مشاہد حسین سید، چینی سفیر سن وئی تونگ، افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی ، ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، ڈاکٹرفاروق اعظم، پروفیسر حسن عسکری، چینی اسکالر پروفیسر لی شی گوانگ، خالد محمود، عامر رانا، لی چھنگ یان، بریگیڈئر ڈاکٹر محمد خان سمیت پاکستانی، چینی و افغان مندوبین حالیہ کابل حکومت کی تشکیل، پرامن انتقالِ اقتدار، سیکیورٹی معاملات، پاک چین اقتصادی راہداری، سینٹرل ایشیا اکانومک بیلٹ، خطے میں روس بھارت اثرات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات زیربحث لائیں گے، کانفرنس کے دوسرے دنِ 20اکتوبربروز سوموارکے اختتامی سیشن سے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے مشیر برائے عالمی امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے اظہارِ خیال کریں گے، دیگر مقرین میں سینیٹر اکرم ذکی، غیرت بہیر، روز مسعود حسین، میجر جنرل نوئل کھوکر، ڈاکٹر داوٴد مرادین، ڈاکٹر زاہد شہاب احمد، امتیاز گل، رستم شاہ محمود شامل ہیں جبکہ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈایریکٹر مصطفیٰ حیدر سیدپالیسی تجاویز پیش کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز