حکومت پنجاب تجربہ کار اور اچھی شہرت کی حامل کمپنی کو بہاولپور سولر پاور پراجیکٹ ایوارڈ کررہی ہے‘ ترجمان محکمہ توانائی

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:48

حکومت پنجاب تجربہ کار اور اچھی شہرت کی حامل کمپنی کو بہاولپور سولر پاور پراجیکٹ ایوارڈ کررہی ہے‘ ترجمان محکمہ توانائی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) محکمہ توانائی پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب توانائی کے حالیہ بحران کے خاتمے اور بجلی کی قومی پیداوار میں اضافے کے لیے کئی ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھارہی ہے۔ قابل تجدید شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک قائم کیاجارہاہے۔

بہاولپور میں9سومیگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی سٹڈی کے لیے ایک کمپنی کو ایل او آئی جاری کیا جاچکاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کے مذکورہ کمپنی شمسی توانائی کی پیداوار میں گراں قدر خدمات کی حامل ہے اور اس شعبے میں کمپنی کا ریکارڈ شاندار ہے۔ بہاولپور پراجیکٹ کے حصول کے لیے متعلقہ کمپنی معاشی اور تکنیکی دونوں مطلوبہ معیار پر بھرپور انداز میں پورا اتری ہے۔ دیگر منصوبوں کی طرح بہاولپور سولر پارک منصوبے میں بھی قوانین ، ضابطوں اور پالیسیوں پرسختی سے عمل کیا گیاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ لائنس حاصل کرنے والی کمپنی پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبہ میں توانائی کے خود مختار پیدواری ادارے کی حیثیت سے کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی